کراچی: لاپتا دو بچوں کا تاحال پتا نہیں چل سکا، تفتیش میں نیا موڑ آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو بچوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، پولیس تفتیش میں نیا موڑ سامنے آگیا، چند روز قبل حاصل کی گئی بچوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو کسی اور خاندان کی نکلی۔
5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا کی تلاش کےلیے علاقے کے کھلے گٹروں اور کنووں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سے بھی بچوں کا کچھ سراغ نہیں مل سکا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔
اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنووں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی گئی ہیں لیکن فوری طور پر کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی۔ تحقیقات جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بچوں کا
پڑھیں:
کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج، تلاش شروع، پولیس
علامتی فوٹوکراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق لڑکی 17 جنوری کی رات کو لاپتہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے بہاولپور: لڑکی کا اغوا و مبینہ اجتماعی زیادتی، تیز اب بھی پھینکا گیا 16سالہ لڑکی اغوا، ایک نامزد سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درجپولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے گلی کے سیکیورٹی گارڈ پر الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ مٹیاری کا رہائشی اور کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔