جامعہ کراچی میں نصب ٹیلی اسکوپ سے سیاروں کی پریڈ کا دلفریب نظارہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔ماہرین نے کہا یہ نظارہ پانچ یادس سال کےوقفےسےدیکھنےمیں آتاہے۔
جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔
ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سیارے غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق سمت کی طرف ایک مدار میں دیکھے گئے ہیں۔ پانچ سے دس سال بعد سیاروں کی پریڈ ہوتی ہے۔
طلبا نےان نظاروں کوموبائل فون میں قیدکرنےکی کوشش کی۔ فلکیات کے شائقین کے لئے یہ ایک خوبصورت منظر تھا جو کائنات کی وسعتوں کا احساس دلاتا ہے۔
اس دلکش نظارے نے فلکیات کے شوقین طلبا کے درمیان خوشی کی لہر دوڑائی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیاروں کی
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا
— فائل فوٹوکراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت نے ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی۔
ملزم کو ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دسمبر 2024ء میں رکشا ڈرائیور سے 3500 روپے چھینے تھے، اس حوالے سے ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔