ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنما ٹاک شو کے دوران لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
قومی میڈیا پر ٹاک شوز کے دوران سیاسی رہنماؤں کی لڑائیوں کا سلسلہ رک نہ سکا، شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے بعد اب مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی اور پی ٹی آئی کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اختیار ولی اور نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اور دونوں ایک دوسرے پر چیختے رہے۔
پاکستان کے میڈیا پر تھپڑ مارنے کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ ماضی قریب میں مین اسٹریم میڈیا پر ہونے والی چند مشہور لڑائیاں۔
1.
2.فردوس عاشق اعوان بمقابلہ قادر مندوخیل
3.شیر افضل مروت بمقابلہ سینیٹر افنان اللہ
4۔اختیار ولی خان بمقابلہ نعیم پنجوتھا pic.twitter.com/NdWhEt48yK
— WE News (@WENewsPk) January 22, 2025
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماؤں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، اسی دوران اختیار ولی اٹھ کر کھڑے ہوگئے، اس کے بعد نعیم حیدر پنجوتھا بھی کھڑے ہوئے تو دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ بعد ازاں اسٹوڈیو میں موجود عملہ درمیان میں آیگ اور بیچ بچاؤ کرایا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیاسی رہنماؤں کی ٹاک شوز میں لڑائیاں ہو چکی ہیں۔ ستمبر 2023 میں شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے درمیان ایک ٹاک شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
اس سے قبل سینیئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختیار ولی پی ٹی آئی ٹاک شو جھگڑا گتھم گتھا مسلم لیگ ن نجی ٹی وی نعیم حیدر پنجوتھا ہاتھا پائی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ٹاک شو جھگڑا مسلم لیگ ن نجی ٹی وی وی نیوز میڈیا پر
پڑھیں:
بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل، سیکرٹری کا ایکشن
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا، جس کے بعد ہوٹل مالک اور سپلائرکی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔
ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائر کا نام شکیل احمد بتایا، سپلائر نے ہوٹل کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سے زائد ٹشو اور بکس پرنٹ کئے تھے، نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹشو بکس سستے داموں ہوٹل مالک کو فروخت کئے تھے۔
سیکرٹری ظاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے مونو گرام والے ٹشو پیپر بنانے والے کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بانی اور بشریٰ بی بی نے 190ملین پاؤنڈ فیصلے کیخلاف اپیل کے وکالت نامے پر دستخط کردیے