ہنڈا کمپنی نے اپنے مقبول موٹر سائیکلز کی فروخت کے لیے نئے پلان کا اعلان کیا ہے۔

ہنڈا نے میزان بینک کے اشتراک سے ایسا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت صارفین کے لیے ہنڈا 70 اور ہنڈا سی جی 125 آسان اقساط پر دستیاب ہوں گی۔

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت اور اقساط کا پلان

ہنڈا سی ڈی 70 اس وقت کمپنی کی جانب سے ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں فروخت کی جارہی ہے ، صارفین اب میزان بینک سے یہ موٹرسائیکل ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں، صارفین کو 41 ہزار 275 روپے ایڈوانس ادا کرنے ہوں گے جبکہ 36 اقساط کے پلان میں ماہانہ قسط 5 ہزار 357 روپے ہو گی۔

ہنڈا سی جی 125 کی قیمت اور اقساط کا پلان

ہنڈا سی جی 125کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہے صارفین 72 ہزار 270 روپے ایڈوانس ادا کرکے 36 ماہ کی آسان اقساط پر یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں، ماہانہ قسط 7 ہزار 438 روپے ہو گی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news سی جی 125 سی ڈی 70 ہنڈا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سی ڈی 70 ہنڈا ہنڈا سی سی ڈی 70

پڑھیں:

بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف بردار ی سے قبل 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کو ضابطے کی پابندیوں سے آزاد کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔

بٹ کوائن کی قیمت ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے 109241 ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، لیکن گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کے مطابق سات بج کر 40 منٹ پر گر کر 107765 ڈالر پر آ گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ٹرمپ کے نومبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد تیزی سے بڑھی اور دسمبر کے اوائل میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالر کی حد عبور کر گئی۔
مزیدپڑھیں:گھر بیٹھے شناختی کارڈ کیسے بنواسکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
  • سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے تک پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کاحیرت انگیز اضافہ
  • ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پلان شیئر کردیا
  • ملک میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے ،  چیئرمین ایف بی آر کا انکشاف
  • ایف بی آر نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
  • سیلز ٹیکس کی مد میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے:چیئرمین ایف بی آر
  • بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی