طالبعلموں کے لیےبہت بڑی خبراہم فیصلے پر یوٹرن لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد : بیچلر آف ڈینٹل سرجری کی معیاد 5سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ، بی ڈی ایس ڈگری کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایک سال کیلئے معطل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس ڈگری کی مدت بڑھانے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا، ذرائع نے بتایا کہ بیچلر آف ڈینٹل سرجری کی معیاد پانچ سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر کی میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو تحریری احکامات جاری کردیئے ہیں اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
مراسلے میں کہنا تھا کہ بی ڈی ایس ڈگری کی مدت میں توسیع کا فیصلہ ایک سال کیلئے معطل ہوا ہے، ایک سال میں پانچ سالہ بی ڈی ایس ڈگری کا طریقہ کار، نصاب تیار ہو گا، نیشنل میڈیکل، ڈینٹل اکڈیمک بورڈ 5 سالہ بی ڈی ایس کا نصاب تیار کرے گا۔
ذرائع نے کہا کہ بی ڈی ایس کورس کی مدت چار کے بجائے پانچ سال کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، بی ڈی ایس کورس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ 21 نومبر 2024 کو ہوا تھا تاہم ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباو پر بی ڈی ایس بارے فیصلہ واپس ہوا۔پی ایم ڈی سی ایگزیکٹو کمیٹی نے بی ڈی ایس ڈگری معاملے پر غور کیا ہے، پی ایم ڈی سی ایگزیکٹو کمیٹی نے بی ڈی ایس کا دورانیہ نہ بڑھانے کی تجویز دی، بی ڈی ایس کورس کے معاملے پر فریقین سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اور فریقین کی مشاورت سے فیصلہ واپس لیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی فیصلہ واپس کا فیصلہ لے لیا کی مدت
پڑھیں:
بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ
کوئٹہ:بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آ گیا اور درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، ژوب میں 35، سبی میں 46، تربت میں 43، نوکنڈی میں 43، چمن میں 36، گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔