بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بلاگنگ سائٹ پر غصے کا اظہار کیا، جہاں وہ اپنے مداحوں، جنہیں وہ اپنی "ایکسٹینڈڈ فیملی" کہتے ہیں، کے لیے پوسٹس اور تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ 

اداکار نے شکایت کی کہ سائٹ ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتی ہے اور ان کے کام کی تصاویر اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھا، "یہ بلاگنگ سائٹ واقعی میری اعصاب پر سوار ہو رہی ہے۔ یہ میرے کام کی تصاویر ریجیکٹ کرتی ہے، اور اچانک میری تحریر غائب ہو جاتی ہے۔" 

انہوں نے مزید کہا، "کافی دیر کوشش کے بعد بھی جب تصاویر اپلوڈ کرنے کی کوشش کی تو بس 'اوپس' لکھ کر آ جاتا ہے۔"

دوسری جانب، امیتابھ بچن نے اپنے مشہور کوئز شو 'کون بنے گا کروڑپتی' کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے جذباتی لمحے شیئر کیے۔ اس موقع پر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں مداحوں کے دل کو چھو لینے والے پیغامات شامل تھے۔

امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "یہ شو میرے لیے صرف کام نہیں ہے، بلکہ یہاں آنے والے ہر کنٹسٹنٹ اور حاضرین میرے مہمان کی طرح ہیں۔ ان کی میزبانی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ گیم ایک لمحے میں لوگوں کی زندگی بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔ جب کنٹسٹنٹ کامیاب ہوتے ہیں، مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے، اور جب وہ ناکام ہوتے ہیں، ان کا دکھ میرے دل کو چھو جاتا ہے۔"

امیتابھ بچن نے اپنے اختتامی الفاظ میں کہا، "آپ سب کی محبت اور پیار ہمیشہ کے لیے قائم رہے، یہی میری خواہش ہے۔"

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حافظ آباد ، نامعلوم کار سوار  نے بچوں کو زیریلی مٹھائی کھلا دی ؛ 3 بچے جاں بحق

سٹی 42: حافظ آباد قلعہ صاحب سنگھ  میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو زہریلی مٹھائی بانٹی گئی مٹھائی کھاتے ہی 8بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی 3بچے جا ں  بحق  ہوگئے ۔

زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ،8سے زائد بچوں کو مٹھائی  کھلائی گئی جس میں زہر تھا ،مٹھائی کھاتے ہی بچوں کی حالت بگڑ گئی 

5بچے ہسپتال میں زیر علاج حالت تشویشناک ہے ،  پولیس نے کارسواروں کا سراغ لگانے کے لیے ناکہ بندی کر دی
ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی ہلاکت زہریلی مٹھائی کھانے سے ہوئی،8بچوں کو مٹھائی کھلائی گئی، 3بچوں کی حالت  ابھی بھی تشویشناک ہے

حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 

متعلقہ مضامین

  • ظالم کار سوار نے زہریلی مٹھائی بانٹ دی، 3 بچے جاں بحق ،5 کی حالت تشویشناک
  • 81فیصد
  • حافظ آباد ، نامعلوم کار سوار  نے بچوں کو زیریلی مٹھائی کھلا دی ؛ 3 بچے جاں بحق
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میری نہیں بائیڈن کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا لڑائی ختم کرنے پر زور
  • موٹر وے M 5: ٹرالر کی کار کو ٹکر، 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
  • اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 دوستٍ جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
  • مشال خان کی 8 ویں برسی: ‘یونیورسٹی میں سب کے سروں پر خون سوار تھا’
  • کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • مادیت کی زنجیروں سے نجات