Islam Times:
2025-04-15@09:47:54 GMT

کرم میں کلیئرنس آپریشن، بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کرم میں کلیئرنس آپریشن، بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد

سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی کسی واقعے کے نتیجے میں شر پسندوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں تمام شرپسندوں سے مکمل صفائی پر کام شروع ہو چکا ہے، کرم کے علاقے بگن میں مسجد کی تزئین و آرائش اور علاقے کی صفائی مہم کا آغاز عوام اور انتظامیہ کے باہمی تعاون کی علامت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بتایا کہ عوامی تعاون سے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں علاقے میں رسد کے قافلے بحال کیے جائیں گے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کلیئرنس آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد

پڑھیں:

عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر

عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہاکہ مجھے بانی سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا لیکن عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے جب کہ گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائے اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ساتھ ریجن کنونشن سے خطاب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی جنید خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ ہونے چاہیے، آج اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتے تو صوبائی صدارت کسی صورت قبول نہ کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغیر میں یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، آج جو وزیر، ایم این ایز اور ایم پی ایز بنے ہیں سب کو بانی کے نام پر ووٹ ملے ہیں،انہوں نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی ضرور ہے مگر ہم سیاسی غلام نہیں، کوئی چاہے کتنے ہی دھڑے کیوں نہ بنائیں پی ٹی آئی پر فرق نہیں پڑتا، تاہم پارٹی میں جو بھی کرپشن کرے گا، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا راستہ روکوں گا۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان سے جیل میں ملنے نہیں دیا جارہا ہے، بانی نے جیل سے مجھے کارکنان اور عوام کو نکالنے کا میسج بھیجا ہے، وہ جب حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکن گھروں میں بیٹھ جائے اور نہ ڈرنے والے ہی نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے کوئی اختلاف نہیں جب تک ان پربانی کا اعتماد ہوگا وہ ہمارا وزیراعلی ہے، ہمارا کسی کو توڑنے یا ہٹانے کا پروگرام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے بعد اثاثوں میں اضافے کرنے والا نہیں ہوں، ہر الیکشن کے لیے اپنی زمین فروخت کرتا ہوں، جب تک عمران خان ہوگا سیاست کروں گا، خان نہیں تو سیاست بھی چھوڑ دوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائیاں، حوالہ ہنڈی کے 2 ملزمان گرفتار
  • برطانیہ بھیجنے جانے والے کپڑوں کے پارسل سے 8 کلو سے زائد ہیروئن برآمد
  • میرپورخاص: غیرملکی فوڈ چین کو آگ لگانے اور پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار، ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی
  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
  • پی ایس ایل؛ شائقین کی “عدم توجہ” نے سوال اٹھادیا
  • عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی
  • غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی، پانی کا بطور ہتھیار استعمال!
  • پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ