پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے خواتین کس طرح متاثر ہو رہی ہیں؟ پریشان کن خبر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خواتین متاثر ہو رہی ہیں، پاکستان میں خوراک کی پیداوار میں مرکزی کردار ادا کرنے والی 70 فی صد خواتین اس اس بحران کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔
دنیا میں موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا عالمی چیلنج بن چکا ہے، جس کا سب سے زیادہ شکار خواتین ہوتی ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود پاکستان کو تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز سے لے کر تباہ کن سیلابوں کا سامنا ہے۔ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں 68 فی صد خواتین جب کہ 28 فی صد مرد اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق 2022 کے سیلاب سے متاثرہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں 6 لاکھ 50,000 حاملہ خواتین کی صحت کی سہولیات کو شدید متاثر کیا۔ ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بے گھر ہونے والے دس افراد میں سے 4 سے 5 خواتین ہوتی ہیں، جب کہ مردوں کے مقابلے میں شدید موسمیاتی آفات خواتین کی جنسی اور تولیدی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔
اقوام متحدہ کی 2023 کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس صدی کے وسط تک عالمی سطح پر موسمیاتی بحران 158.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں سب سے زیادہ
پڑھیں:
ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا
پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران کراچی سے صرف 2 ہزار ٹن کارگو کا بزنس حاصل کرسکی۔
ذرائع کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن کی درخواست پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو ٹرمینل پر جگہ دینے کے لئے کام شروع کردیا۔