UrduPoint:
2025-01-22@19:51:11 GMT

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2025ء ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اپنی مالی ضروریات کیلئے بجلی صارفین کی جیبوں سے پیسے نکلوانے کی خواہاں، نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی، صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست مالی سال 25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں اور لیگل چارجز شامل ہیں، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ بھی شامل ہے ، نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین پر 35 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

بجلی کمپنیوں کی جانب سے ڈی ٹیکشن بلوں سے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسکوز نے تین ماہ میں 13 لاکھ 83 ہزار صارفین کو 35 ارب روپے سے زائد کے ڈی ٹیکشن بل بھجوائے، سپیکو نے اپریل تا جون 2024ء میں 13 ارب 15 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے ڈی ٹیکشن بل بھیجے، حیسکو نے اس عرصے میں 4 لاکھ 92 ہزار 490 صارفین کو 7 ارب 60 کروڑ 95 لاکھ کے بلز بھجوائے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اپریل تا جون 2024ء میں لیسکو نے 3 ارب 73کروڑ 65 لاکھ، پیسکو نے 70 ہزار 506 صارفین سے ایک ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے بل لیے، آئیسکو نے 12 ہزار703 صارفین کو 34 کروڑ 98 لاکھ سے زائد کے بلز بھجوائے، فیسکو نے 46 ہزار 757 صارفین کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے بل بھیجے، میپکو نے 91 ہزار 553 صارفین کو76 کروڑ روپے سے زائد اور کیسکو نے7 ہزار 446 صارفین کو 19 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے ڈی ٹیکشن بلز بھجوائے۔

اس سلسلے میں نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی میٹر میں غیر قانونی سرگرمیوں پر صارف کو ڈی ٹیکشن بل جاری کیا جاتا ہے، تاہم بجلی کمپنیوں نے تصیح کے بغیر اپنا ریونیو بڑھانے کے لیے ڈی ٹیکشن بلز بھجوائے، ڈی ٹیکشن بلوں سے بجلی کمپنیوں میں کرپشن میں اضافہ ہوا، بجلی کمپنیوں کے اس اقدام سے صارفین پر غیرمنصفانہ اضافی بوجھ پڑا اور بجلی صارفین کو وقت کی قلت کے باعث ڈی ٹیکشن بلز جمع کروانے پڑے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے سے زائد کے بجلی کمپنیوں بلز بھجوائے ڈی ٹیکشن بل کی درخواست صارفین کو کروڑ روپے صارفین پر

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کے آغاز پر 138 پوائنٹس کا اضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 181 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 802 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،135 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 266 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔  سٹاک مارکیٹ میں  76 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 31 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،بازار  بلند ترین سطح 116،424 جبکہ کم ترین سطح 114،783 پوائنٹس رہی تھی۔  

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کے آغاز پر 138 پوائنٹس کا اضافہ
  • ونٹر سہولت پیکیج کے تحت آئیسکو صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف مل گیا
  • بجلی کے صارفین کو بھاری بلوں کی ادائیگی میں مزید سہولت ملنے کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے مشکلات دورکرنے کی تیاریاں
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا?
  • بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کا شہریوں کو بڑا ریلیف
  • صارفین کیلئے سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان
  • ایک لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے: آسان کاروبار قرض سکیم کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟