پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 24 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی امور پر غور ہوگا اور اہم فیصلے کئیے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ 24 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین شریک ہوں گے، اس اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے، اور عوام کو درپیش مشکلات اور ان کے حل پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن سے پارلیمنٹ اور پنجاب اسمبلی میں تعاون سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، جبکہ وزیر اعظم کی طرف سے حکومت کا باقاعدہ حصہ بننے کی پیشکش پرغور کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا فیصلہ نہیں ہوا ، مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا، عرفان صدیقی

اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبات پر تفصیلی طور پر غور کیا ہے اور قانونی رائے بھی لی گئی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا، جس میں اپوزیشن کو حکومت کی جانب سے تحریری جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا سوال ابھی طے نہیں کیا، اسی لیے مشاورت ہو رہی ہے، بہت سے معاملات زیر غور آئیں گے،  مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللہ، فاروق ستار، اعجازالحق، خالد مگسی اور چودھری سالک حسین بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  •    ایس آئی ایف سی کی   ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
  • بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
  • پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب،ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے ہونگے
  • جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا فیصلہ نہیں ہوا ، مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا، عرفان صدیقی
  • سینیٹ اجلاس ، پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے
  • سینیٹ اجلاس: پانی کی قلت کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک ہوگئے
  • پانی کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبے: حکومت اور پی پی اختلافات شدید
  • اسمبلی کورم توڑنے کا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ بے نقاب
  • اصلاحات کو محرک قوت کے طور پر مزید گہرا کیا جائے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا