ترجمان حکومت بلوچستان نے اعلان کیا کہ محکمہ صحت میں جاری اصلاحات وسیع تر عوامی مفاد میں ہیں اور ان کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائیگا۔ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے حل کیلئے مربوط طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد سرکاری ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے آئندہ ہر قسم کی ہڑتال اور احتجاج سے اجتناب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور معزز عدالت عالیہ کے احکامات پر ہر صورت عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ عام آدمی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت میں جاری اصلاحات وسیع تر عوامی مفاد میں ہیں اور ان کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کو عوامی خدمت کے مثالی مراکز بنایا جائے گا۔ محکمہ صحت کے وسائل غریب عوام کی امانت ہیں اور ان کے درست استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ آئندہ کسی بھی خلاف قانون ہڑتال یا اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور سرکاری ادارے آئین و قوانین کے تحت چلائے جائیں گے۔ بلوچستان حکومت نے طبی عملے کے جائز مطالبات کے حل کے لئے مربوط طریقہ کار اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان شاہد رند نے کہا کہ عوامی مشکلات کے احساس کے پیش نظر طبی خدمات کی معطلی ناقابل برداشت ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں بلا تعطل طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت بلوچستان کے عوامی خدمت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں اور صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کی تکمیل کے لئے حکومت کے سنجیدہ ارادے کو ظاہر کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکومت بلوچستان نے کہا کہ ہیں اور جائے گا کے لئے

پڑھیں:

سویٹ ہوم کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں‘سرفرازبگٹی

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سویٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیاکہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے، سویٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سویٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سویٹ ہوم کے بچوں کے حوصلے کو سراہا، بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اور تحائف بھی دیے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت سویٹ ہوم کے بچوں کی کفالت کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا
  • حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا مذاکرات کہاں اور کیسے کامیاب ہوگئے، احمد خان بھچر
  • بلوچستان: گرینڈ ہیلتھ الائنس کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی‘ محمد ایوب خان اور نجم الدین مینگل سے حلف لے رہے ہیں
  • اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں:یوسف رضا گیلانی
  • سویٹ ہوم کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں‘سرفرازبگٹی
  • بلوچستان میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند