تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں اور خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ ای ویزا درخواست دینے والے مسافر اصل دستاویزات جمع کرائیں۔

تھائی قونصلیٹ نے تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے۔قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ایس آئی  ایف سی اجلاس؛ جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ

اسلام آباد:

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی  ایف سی )  کے اجلاس میں مختلف شعبوں کے تحت جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 12 واں اجلاس آج منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی، اجلاس میں وفاقی وزرا، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے فورم کے ذریعے چلائے جانے والے پراجیکٹس اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت پیش کی، کمیٹی نے صنعت، زراعت و لائیواسٹاک، کانوں و معدنیات، تیل و گیس اوربندرگاہوں جیسے اہم شعبوں سے متعلق پالیسی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال اور اتفاق رائے پیدا کیا۔ 

 اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 11 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کے منظور کیے گئے فریم ورک میں تجدید شدہ نقطہ نظر پر تیز عمل درآمد کی ہدایات دی گئیں، کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے۔ 

کمیٹی نے گودام اور لاجسٹکس کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دیں، اس پالیسی اقدام کا مقصد برآمدات، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کو سپورٹ کرنے کے لیے جدید سپلائی چین کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کو غیر مقفل کرنا ہے، نیزاس اقدام سے پاکستان کو عالمی اور علاقائی سپلائی چین میں ایک ترجیحی ملک کے طور پر جگہ دی جاسکتی ہے۔ 

کمیٹی نے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تیز عمل درآمد کی بھی ہدایات جاری کیں،کمیٹی کی ہدایات کے مطابق برآمدات اور درآمدات کو آسان بنانے کے لیے ٹرمینل ہینڈلنگ کو بہتر بنانا شامل ہے۔

کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے فورم کو استعمال کرتے ہوئے پالیسی سطح کے اقدامات اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ذریعے مختلف زیر التوا کراس سیکٹرل معاملات کو تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

اس اجلاس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانا اورمختلف شعبوں میں ترقی کی راہ ہموار کرنا تھا، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا مضبوط مقام بناسکے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ سے ویغوروں کو چین کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ
  • ایس آئی  ایف سی اجلاس؛ جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ
  • ایس آئی ایف سی اجلاس؛ جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ
  • یومیہ 2ہزار ہنرمند پاکستانیوں کےبہتر روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے کا انکشاف
  • تھائی لینڈ کا سفر کرنیوالوں کیلئے نئی پالیسی جاری
  • آئندہ الیکشن سے پہلے اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردیں گے، جسٹس جمال مندوخیل 
  • راکھی ساونت پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہشمند
  • جامعہ کراچی نے طلبا کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں
  • لاکھوں ڈاکٹر، اکاؤنٹنٹ، آئی ٹی ایکسپرٹ اور انجنیئر ملک سے باہر چلے گئے