سلمان خان کی فلم 'سکندر' کے سیٹ سے نئی تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
مشہور اداکار سلمان خان، جو حال ہی میں بگ باس 18 کی میزبانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں، اپنی نئی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں ممبئی میں فلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سلمان خان کو کالی پیلی ٹیکسی سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں سلمان خان نیلے رنگ کی شرٹ اور ڈینم جینز پہنے نظر آ رہے ہیں۔ جیسے ہی وہ ٹیکسی سے باہر آتے ہیں، ان کے اردگرد موجود لوگوں کی بھیڑ ان کا دیدار کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتی ہے۔
ویڈیو نے سلمان کے مداحوں میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے، جہاں ایک مداح نے تبصرہ کیا، "واہ، کیا بات ہے!"
فلم 'سکندر' میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا اور کاجل اگروال بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ فلم کے ہدایتکار اے آر موروگداس ہیں، جو اپنی کامیاب فلموں جیسے 'غجنی' اور 'ہالیڈے' کے لیے مشہور ہیں۔
'سکندر' کو عید 2025 پر ریلیز کیا جائے گا، اور اسے ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈکشن کمپنی نادیادوالا گرانڈ سن انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کا ٹیزر پہلے ہی ریلیز ہو چکا ہے، جس میں سلمان خان کا کردار 'سکندر' دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر میں سلمان خان ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں، جہاں ہتھیاروں اور سامورائی لباس میں ملبوس لوگ موجود ہیں۔ اس موقع پر ان کا ڈائیلاگ، "سنا ہے کہ بہت سارے لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس، میری مڑنے کی دیر ہے" نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا۔
یاد رہے کہ سلمان خان کو آخری بار فلم 'ٹائیگر 3' میں دیکھا گیا تھا، جہاں وہ کترینہ کیف کے ساتھ مرکزی کردار میں تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عامر خان نے سلمان خان کیساتھ کبھی کام نہ کرنے کا عہد کیوں کیا؟
بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل پر سلمان خان نے انکشاف کیا کہ عامر خان نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔
بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل کے موقع پر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور فلم ’لوویاپا‘ کی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ شریک تھے۔ شو میں گفتگو کے دوران سلمان نے ایک پرانے واقعے کا ذکر کیا جب عامر نے ان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔
عامر نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں 30 سال پرانی ایک ویڈیو ملی جس میں سلمان نے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔ عامر نے کہا، ’میں نے وہ ویڈیو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ سلمان کی محبت بھرے الفاظ سن کر میں جذباتی ہوا اور میں نے وہ کلپ سلمان کو بھیج دیا۔‘
سلمان خان نے ماضی کا ایک دوسرا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عامر نے ایک انٹرویو میں شکایت کی تھی کہ وہ سیٹ پر دیر سے آتے تھے یہاں تک کہ عامر نے عہد کرلیا تھا کہ میرے ساتھ دوبارہ کام نہیں کریں گے۔ عامر نے تسلیم کیا کہ اس وقت وہ ایسا محسوس کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ان کے خیالات بدل گئے۔
سلمان نے وضاحت کی کہ اس تنازع کی وجہ ان کا مصروف شیڈول تھا۔ عامر نے سلمان کی سخت محنت پر تنقید کی، جس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ عامر بھی ایسا کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں گھر سے نکلنا پڑے گا۔