ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا کے جل گاؤں میں ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور متعدد نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی۔

متاثرہ ٹرین سے اترنے والے مسافر پٹڑی کو پار کر کے دوسری ٹرین میں بیٹھنے کے خواہش مند تھے مگر زندگی نے اُن کا ساتھ نہیں دیا اور ٹرین نے متعدد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

جلگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ریڈی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ یہ حادثہ ممبئی سے 400 کلومیٹر دور پچورا کے قریب مہیجی اور پردھاڈے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔

جس ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پھیلی اُس کا نام پشپک ایکسپریس ہے اور یہ لکھنؤ سے ممبئی کے درمیان چلتی ہے۔

آتشزدگی کی افواہ پھیلتے ہی مسافروں نے زنجیر کھینچی تو ٹرین رک گئی جس کے بعد متعدد افراد نیچے اترے اور پٹڑی کراس کرنے کے دوران بنگلورو سے دہلی جانے والی کرناٹکا ایکسپریس کی زد میں آگئے۔

ریلوے کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ پشپک ایکسپریس کی ایک بوگی میں چنگاریاں نکلنے کے بعد افواہ پھیل گئی تھی۔ جس پر مسافر خوف زدہ ہوئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرین سے چادریں اور تولیے چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

زیادہ رش، ناقص صفائی ستھرائی اور غیرمعیاری کھانے کی وجہ سے مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والی بھارتی ریلوے اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اب وجہ چوری ہے۔


شہر پریاگ راج سے ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریلوے ملازمین پلیٹ فارم پر سامان کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس میں انہیں ٹرین کی بوگی سے چوری کی گئیں بیڈ کی چادریں اور تولیے جیسی چیزیں ملیں اور مسافروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔

https://www.facebook.com/deccannews/videos/951901637036985/

ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر whoismayankk نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو نے 4,200 سے زیادہ اپ-ووٹ حاصل کیے ہیں اور تبصروں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا کمیونٹی نے ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں بہت سے لوگوں نے مسافروں کے اس عمل کی مذمت کی اور سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ 

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آج کل لوگوں میں اخلاقیات کی کمی ہے۔ بہت سخت قوانین اور کم ہمدردی ہی معاشرے کا رخ بدلنے کا واحد راستہ ہے۔ معاشرہ صرف ایک سخت واقعے کے بعد ہی تبدیلی دیکھتا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • آگ لگنے کی افواہ پر ٹرین سے اترنے والے دوسری ٹرین کی زدمیں آگئے،12مسافر ہلاک
  •   آتشزدگی کی افواہ پر ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو دوسری ریل نے کچل ڈالا، 12 ہلاک
  • ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
  • ترکیہ، ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 76 ہو گئیں
  • ترکیہ : کثیر منزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی‘ 66 افراد ہلاک
  • سربیا : نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک
  • ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی؛ 10 افراد ہلاک
  • ٹرین سے چادریں اور تولیے چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • پاکستان کا بھی چاند پر اترنے کا فیصلہ