ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی کوششوں اور یونیسف کے تعاون سے کیپیٹل اسپتال میں جدید ترین ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ممبرایڈمن تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،یونیسف نمائندے نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل اسپتال اسلام آباد میں 3سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے بنائے گئے جدید ترین ڈے کیئر سینٹر اور ارلی چائلڈہڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈے کیئر سینٹر یونیسف کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسپتال میں نئے قائم کردہ پیڈیایٹرک ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل اسپتال، یونیسف کے نمائندے اور اتھارٹی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈے کیئر سینٹر میں لائیو مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کو مسلسل دیکھ سکتے ہیںانہیں بتایا گیا کہ یہ جدید سہولت پاکستان میں کسی بھی چائلڈ کیئر سینٹر میں پہلی بار متعارف کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام والدین کے اطمینان کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں چائلڈ کیئر سروسز کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ اقدام ابتدائی بچپن کی نشوونما کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے اور اس سے ورکنگ والدین کو معیاری ڈے کیئر کی سہولت میسر آئے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے یونیسف کا اس منصوبے میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اور دیگر صحت کے مراکز میں اسی طرح کے ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کے لیے مزید تعاون کی درخواست کی ۔
کیپیٹل اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ سینٹر کو ماں کے دودھ پلانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں کام کرنے والی مائیں اپنے بچوں کو آرام دہ ماحول میں دودھ پلا سکتی ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ سینٹر کا مقصد بچوں کی جسمانی اور جذباتی صحت پر توجہ دیتے ہوئے ان کی صحت مند نشوونما کو یقینی بنانا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جدید ترین ڈے کیئر سینٹر یونیسف کے تعاون سے ڈائریکٹر کی اسپتال میں سینٹر کا
پڑھیں:
نوجوانوں کی تعلیم و تربیت؛ گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کیلیے یونیسیف سے معاہدہ
ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔
نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔
’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنے میں معاون ہوگا۔ اس کے تحت معاشی طور پر کمزور نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جدید تربیتی پروگرامز دیے جائیں گے۔
یہ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی ترقی میں اہم کردار کی ضامن ہوگی۔ مختلف ممالک میں بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیوں کے لیے کی گئی کاوشیں یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی 14 سالہ شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے نوجوانوں کی فنی تربیت کے ذریعے اقتصادی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔