Islam Times:
2025-01-22@18:20:01 GMT

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم مسترد کردی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم مسترد کردی

جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سے موجود مذموم ایکٹ میں مزید ظالمانہ ترمیم کرکے آئین ِ پاکستان میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق کی نفی کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس ایسے اقدامات کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی اور کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے کو دبانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ میں حالیہ ترامیم کو آزادی اظہار پر بد ترین قدغن قرار دیتے ہوئے بھرپور مذمت کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر میاں شاہد ندیم کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان ہر شہری کو بات کرنے کی آزادی دیتا ہے، مہذب معاشروں میں آوازیں دبانے کا طرزِ عمل ناقابل ِ برداشت تصور کیا جاتا ہے۔ جنرل سیکرٹری قاضی طارق عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سے موجود مذموم ایکٹ میں مزید ظالمانہ ترمیم کرکے آئین ِ پاکستان میں دیئے گئے بنیادی انسانی حقوق کی نفی کی ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس ایسے اقدامات کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی اور کسی بھی صورت آزادی اظہار رائے کو دبانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے کل مورخہ 23 جنوری بروز جمعرات شام چھ بجے یونین آفس دیال سنگھ مینشن میں ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پنجاب یونین آف جرنلسٹس ایکٹ میں

پڑھیں:

حکومت عوام کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے،مفتاح اسماعیل

لاڑکانہ:عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کررہے ہیں

لاڑکانہ( خبرایجنسیاں)سابق وزیر خزانہ اور سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے۔لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 40 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں، 2 کروڑ 65 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، سندھ کو وفاق سے ملنے والے اربوں روپے کہاں جاتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام صابن، گھی اور دیگر اشیاء پر اپنی جیب سے 25 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، عوام کو حکومت سے کوئی فائدہ نہیں، جب میں وزیر خزانہ تھا تو انکم ٹیکس 15 فیصد کیا جو اب بڑھ کر 49.50 ہو چکا ہے۔سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی اور گیس سری لنکا، انڈونیشیا، ملائشیا، ساوتھ افریقہ، کینیا، ایتھوپیا سے بھی مہنگی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں نیب، نیب کھیل کر سیاست کی اور اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سزا ہوئی ہے وہ ٹھیک ہے، بشری بی بی کو سزا دینا سمجھ سے بالاتر ہے ان کے پاس حکومتی عہدہ نہیں تھا، پی ٹی آئی بیرونی ملک سے لابنگ اور دوسری جانب حکومت سے مذاکرات بھی کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا مثبت عمل دخل نہیں رہا، امریکا چاہے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضوں سے نکلوا سکتا ہے، سندھ میں 18 سال سے پی پی، 13 سال سے پنجاب میں ن لیگ اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن حکومتوں کو عوام کا کوئی اداراک نہیں۔سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ حکمرانوں کی حکمرانی ناکام ہو چکی ہے، ن لیگ کو چاہیے تھا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتی، ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ عام اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا
  • جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید 20لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، حکومت کا پیکا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ
  • سوشل میڈیا پر اُدھم مچانے والوں کیلئےحکومت کا بڑا اعلان
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قوانین مزید سخت کر دیئے گئے
  • وفاقی حکومت کا پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا فیصلہ 
  • پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مسترد
  • سندھ اسمبلی میں طلبا یونین بحالی کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • حکومت عوام کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے،مفتاح اسماعیل
  • میڈیا کو پابند سلاسل ہونے نہیں دیا جائے گا،لالہ اسد پٹھان