مشال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی یا مسرت جمشید چیمہ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ مشال یوسفزئی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔
وکالت نامے پر اعتراض کرتے ہوئے ظہیر شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا بار کی جانب سے مشال یوسفزئی کا لائسنس معطل کیا گیا ہے تو اس صورت میں وہ وکالت نامہ کیسے دستخط کراسکتی ہیں؟
ظہیر شاہ نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ مشال یوسفزئی کی جانب سے جعلسازی کیے جانے پر عدالت تادیبی کاروائی کرے۔
مشال یوسفزئی کو شو کاز جاریانسداد دہشتگردی عدالت نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
مزید پڑھیے: بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مشال یوسفزئی لائسنس منسوخی کی تردید نہیں کرسکیں اور بادی النظر میں یہ پروفیشنل مس کنڈکٹ ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کہا کہ مشال یوسفزئی آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں اور بتائیں کہ ان کی لائسنس منسوخی کے لیے بار کونسل کو کیوں نہ لکھا جائے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی واقعات سانحہ 9 مئی مشال یوسفزئی مشال یوسفزئی کا وکالت نامہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 9 مئی واقعات مشال یوسفزئی مشال یوسفزئی کو کہ مشال یوسفزئی وکالت نامہ جمع عدالت نے
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور انکی اہلیہ نے وکالت نامے پر دستخط کردیے
190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیے، وکالت نامے پر جیل کی کمرہ عدالت میں دستخط کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیے۔
دونوں ملزمان کی جانب سے وکالت نامے پر جیل کی کمرہ عدالت میں دستخط کیے گئے جبکہ جیل حکام نے وکالت نامے پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کے حوالے کردیے۔
اپیل آئندہ ایک دو دن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی جائے گی، 190 مین پاؤنڈ اپیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر سلمان اکرام راجہ اور خالد یوسف چوہدری وکلاء ہوں گے۔
یاد رہے کہ 17 جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔