فیصل آباد:

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش طلبا نے ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے جامعہ رضویہ پہنچی تو طلبا ڈھال بن گئے اور انہوں نے مدرسے کے دروازے بند کرلیے۔

پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام کیسز میں عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کی ہوئیں ہیں۔

ترجمان حامد رضا کے مطابق پولیس نے نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے تاہم کچھ دیر بعد پولیس کی  بھاری نفری گرفتاری کے بغیر جامعہ رضویہ سے روانہ ہوگئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاک افغان سرحد پر غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8  جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ، جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ،اور میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے آنے والا غیر ملکی اسلحہ ٹی ٹی پی سے ملنے کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹرک سے برآمد ہونیوالے غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 16 اور 4 رائفلوں کے 292 میگزین جبکہ 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں اسی طرح کلاشنکوف کے 9 میگزین اور 244 گولیوں سمیت  لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ کو ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا، غیر ملکی اسلحہ چھپائے افغان ٹرک میں پوشیدہ کمپارٹمنٹس کی تشکیل اور سامان کی پیکنگ افغانستان میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں مداخلت کرنا پاکستان کے لیے خطرناک ہے، خوشحال خان کاکڑ

ذرائع نے بتایا کہ برآمد شدہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا، اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

فتنہ الخوارج کی طرف سے غیر ملکی اسلحہ کا بے دریغ استعمال اس بات کا ثبوت ہے کے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں مسلسل استعمال ہو رہی ہے۔

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے

دفاعی ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج کی قیادت اور اس سے منسلک دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج کی ملی بھگت کاواضح ثبوت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات عیاں ہے کہ افغان چیک پوسٹوں کی جانب سے فتنہ الخوراج کو سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، اسلحہ کھیپ کی برآمدگی اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ خوارج افغان طالبان کی چھتری تلے یہ سب کچھ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کا استعمال، ثبوت پھر منظرعام پر

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہریوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنے بارڈر ٹرمینلز کھولے، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج دہشتگردی کو بڑھاوا دے کر افغان عوام کے ساتھ بھی دشمنی کر رہے ہیں۔

ایسی گھناؤنی کاروائیوں سے معاشی طور پر کمزور افغان تاجروں کے لیے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، عام افغان شہریوں کی بھلائی کے لیےضروری ہے کہ وہ افغان طالبان سےفتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلحہ اسمگل افغانستان پاک افغان سرحد پاکستان دفاعی ماہرین فتنتہ الخوارج کھیپ

متعلقہ مضامین

  • ہم کوئی ریلیف نہیں، انصاف مانگ رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
  • ہم کوئی ریلیف نہیں انصاف مانگ رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
  • مذاکرات 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے نہیں بڑھیں گے : صاحبزادہ حامد رضا
  • افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • پاک افغان سرحد سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، جدید اسلحہ برآمد
  • افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • رینجرز نے اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین
  • ڈرون کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام، لاہور پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا