اللہ اور اس کے رسول ۖ پر ایمان لاو،ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک اور اذان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اللہ اور اس کے رسول ۖ پر ایمان لاو،ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک اور اذان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے بعد تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی جس میں مسلمانوں کی نمائندگی ایک امامِ مسجد ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل کے چرچ میں ہونے والی تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں قرآن کی تلاوت کی گئی اور اذان بھی دی گئی۔امریکا کی دی نیشنز مسجد کے پیش امام ڈاکٹر محمد فراسر نے تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے سورہ حدید کی آیت 4 سے 7 سنائی۔ان آیات قرآنی میں اللہ کی قدرتِ کمال اور کامل اختیار کے ساتھ ساتھ زمین اور آسمان کے بننے کے عمل کو بیان کیا گیا ہے۔
تلاوتِ کلام کے بعد دی نیشنز مسجد کے موذن ڈاکٹر شیخ اکبر شریف نے اذان دی۔اس موقع پر ٹرمپ سمیت تمام شرکا خاموشی اور احترام کے ساتھ تلاوتِ قرآن پاک اور اذام کو بغور سنتے رہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی دعائیہ تقریب میں
پڑھیں:
نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے، خرم نواز گنڈاپور
ایگرز کے زیر اہتمام حدیث کیمپ، سینکڑوں بچوں نے علم حدیث حاصل کیا، صاحبزادہ طارق شریف زادہ، شاہد نور، کلثوم قمر، سلمان جہانگیر، مرتضیٰ علوی، عائشہ مبشر و دیگر نے خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ اس دور میں بچوں اور بچیوں کے لئے قرآن و سنت کی تعلیم و تربیت کا اہتمام بہت بڑی نیکی ہے، میں اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ویمن لیگ کی بہنوں کو صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں، اگر ہم ایک باکردار نسل کی پرورش چاہتے ہیں تو بچوں کو سیرت مصطفی پڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام بچوں اور بچیوں کیلئے خصوصی طور پر حدیث کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے 40 احادیث مبارکہ یاد کیں، اختتامی سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن نے کہا کہ نسل نو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے، ابتدائی عمر میں بچے جس ماحول میں پرورش پاتے ہیں وہ ماحول اُن کی شخصیت کا حصہ بن جاتا ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دلوائیں۔ صاحبزادہ طارق شریف زادہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں بچوں اور بچیوں کے لئے قرآن و سنت کی تعلیم و تربیت کا اہتمام بہت بڑی نیکی ہے، میں اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ویمن لیگ کی بہنوں کو صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں، اگر ہم ایک باکردار نسل کی پرورش چاہتے ہیں تو بچوں کو سیرت مصطفی پڑھائیں۔
شاہد نور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں سے قرآن و سنت کی تعلیم محو ہو گئی ہے، اس سلسلے کو دوبارہ بحال کرنا ہو گا، قرآن و سنت کی تعلیم ہی ہمارے بچوں کے اخلاق سنوار سکتی ہے۔ عائشہ مبشر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن میں ہر عمر اور طبقہ کے افراد کی دینی نہج پر تعلیم کا اہتمام ہے۔ کلثوم قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے اس کیمپ میں 40 احادیث یاد کیں جو اخلاقیات سے متعلق ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ بچوں نے اور ان کے والدین نے بھرپور تعاون کیا۔ اس سلسلے کو بڑھائیں گے۔ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ کم عمری میں حاصل کیا گیا علم زندگی کے آخری سانس تک ذہن کی تختی پر نقش ہوجاتا ہے۔ ایگرز بچوں کی دینی نہج پر بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے پر مبارکباد کامستحق ہے۔ عباس سامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ یونیورسٹی میں اس طرح بچوں کی علم حدیث کے حوالے سے خصوصی کلاسز ہوتی ہیں، پاکستان میں اور وہ بھی منہاج القرآن کے اندر یہ تعلیمی ماحول دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔ نگہت وہاب اور سعدیہ جبیں علوی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔