لاس اینجلس میں آگ لگانے کے الزام میں گرفتارافراد کے حیران کن انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران آگ لگے کے حوالے سے ایک اہم انکشاف ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آتش زنی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگائی تھی۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ آگ لگانے اور تباہی پھیلانے سے لطف اندوز ہوتی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسی روز ایک اور شخص کو درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جلتے ہوئے پتوں کی خوشبو پسند کرتا ہے۔12 جنوری کو ایک اور مشتبہ شخص کو شمالی ہالی وڈ میں آتش زنی کے پرانے وارنٹ پر گرفتار کیا گیا، اس پر باربی کیو لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے آگ لگانے کا الزام تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے 95 فیصد واقعات انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں، چاہے وہ آتش زنی ہو، گرے ہوئے بجلی کے تار ہوں یا غیر محتاط آتشبازی۔یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں، 2020 میں آتش زنی کے نتیجے میں 44 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتش زنی کے الزام میں مجموعی طور پر 109 گرفتاریاں ہوئیں۔
خیال رہے کہ لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر گی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا ہے اور کم از کم 27 افراد کی جان لے لی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے الزام میں ا تش زنی کے لاس اینجلس گرفتار کیا ا گ لگانے کے مطابق
پڑھیں:
ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کیس: ٹاؤن میونسپل کمشنر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
---فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کو 28 جنوری تک پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے پیش کیے جانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس پر جسٹس کے کے آغا نے سماعت کی۔
عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے عدم پیشی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر 28 جنوری تک پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہےاس موقع پر وکیل نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
دورانِ سماعت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے وکیل نے اپنے مؤقف میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ ملازم محمد سعید ریٹائرڈ ہو چکے ہیں، ان کی پنشن روک لی گئی ہے، ریٹائرڈ ملازم کا ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سے تعلق نہیں، کےایم سی پنشن دینے کی پابند ہے۔
اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ دونوں محکموں کے درمیان جو بھی مسئلہ ہے حل کریں اور رپورٹ دیں۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبی کے باوجود ٹاؤن میونسپل کمشنر پیش کیوں نہیں ہوئے؟
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ سماعت پر محمد عارف پیش ہو جائیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر محمد عارف پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کرا کے عدالتی حکم کی تعمیل کرانا جانتے ہیں۔