WE News:
2025-01-22@18:06:10 GMT

قومی مقابلہ کتب سیرت کا اعلان، انعامات کی شرح بڑھا دی گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

قومی مقابلہ کتب سیرت کا اعلان، انعامات کی شرح بڑھا دی گئی

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان نے 50ویں قومی مقابلہ برائے کتب سیرت و نعت اور مقامات سیرت کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

آن لائن انٹری و کتب یا مقالات بھجوانے کی آخری تاریخ 28 مارچ 2025 مقرر کی گئی ہے۔

اس مرتبہ معاشرتی اصلاح و رہنمائی نیز سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی ترویج کے لیے سیرت نگاروں کی حوصلہ افزائی کے انعامات کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

50واں قومی مقابلہ کتب سیرت کتب سیرت مقابلہ وفاقی وزارت برائے مذہبی امور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 50واں قومی مقابلہ کتب سیرت کتب سیرت مقابلہ وفاقی وزارت برائے مذہبی امور کتب سیرت

پڑھیں:

چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے، وزارت خارجہ

 

بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ، صحت عامہ کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا تاکہ طب اور صحت کے شعبے میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے ۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی پوری انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے اور کوئی بھی ملک اس سے الگ نہیں رہ سکتا . آب و ہوا کی تبدیلی سے فعال طور پر نمٹنے کے لئے چین کا عزم اور اقدامات مستقل رہے ہیں۔ چین انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے وژن کو برقرار رکھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا فعال طور پر جواب دینے اور مشترکہ طور پر عالمی سبز اور کم کاربن تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھےگا.

متعلقہ مضامین

  • عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چئیرپرسن کا اپنا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کرلیا
  • حج عازمین کیلئے وزرات مذہبی امور کی نئی پالیسی تیار
  • چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے، وزارت خارجہ
  • غزہ کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن فراہم کرینگے، قطر کا اعلان
  • ایف بی آر افسران کیلیے ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم متعارف، کارکردگی کی بنیاد پر انعامات کا اعلان
  • وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین وزارت مذہبی امور کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے خصوصی کاوشوں بروئے کار لانے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام ''سیرت سیدہ فاطمہ'' کے عنوان سے بک ریڈنگ مقابلہ