عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 23جنوری کوبنوں،اسلام آباد،منڈی بہاؤالدین،شہید بےنظیرآباد میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے،24جنوری کوچارسدہ،لکی مروت،اسلام آباد میں عازمین کو تربیت دی جائے گی،25 جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمر کوٹ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے۔
وزارت مذہبی امور نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ عازمین حج دیےگئےشیڈول کےمطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں، دوسرے شہروں میں مقیم عازمین نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، سمندرپار مقیم عازمین پاکستان پہنچ کرمتعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے، نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کرتربیتی پروگرامز میں شرکت کرسکیں گے،85ہزار560عازمین حج کو تحصیل کی سطح پرحج تربیت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثہ‘ بچ جانیوالے21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے مراکش میں بچائے گئے 21پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے، رباط میں پاکستانی سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتخانے نے متاثرہ افراد کے لیے ضروری اشیا، کھانا، پانی، ادویات اور کپڑوں کا بندوبست کیا، مقامی حکام ہماری سفارتی درخواست کے تحت پناہ گاہیں اور طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے، مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ متاثرین کو مکمل مدد فراہم کی جاسکے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بچ جانے والے شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کے لیے بھی کوشاں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔بچ جانے والوں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شمیر، تنویر احمد، عباس کاظمی، غلام مصطفی، بدر محی الدین، عمران اقبال شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق بچ جانے والے پاکستانیوں میں شعیب ظفر، علی حسن، مہتاب الحسن، عزیر بشارت، محمد آصف، مجاہد علی، عامر علی، عمر فاروقی، بلاول اقبال، ارسلان اور عرفان احمد شامل ہیں۔