ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
علمائے کرام نے تین جان لیوا کام غیر شرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کر دیا۔ تین کاموں میں ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ غیر شرعی قرار دیئے گئے ۔
علمائے کرام نے فتوے میں کہا کہ ہر وہ عمل جو جان کو خطرے میں ڈالے غیر شرعی ہے،اسلام انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
علماء کرام کے مطابق ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی، ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل اسلام میں سخت ممنوع ہیں، “یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں”،اسلام خود کو ہلاکت میں ڈالنے سے روکتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پتنگ کی ڈور، ہوائی فائرنگ کئی قیمتی جانیں ضائع کر چکی ہے ،صرف 20 روز میں ون ویلنگ کرنے والے 151 افراد گرفتار کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے پر 150مقدمات درج کئے جا چکے،ہوائی فائرنگ کے مرتکب 118ملزمان کو جیل بھیجا جا چکا، پولیس جان لیوا کھیلوں کی روک تھام کیلئےسخت کارروائی جاری رکھے گی۔
والدین سے گزارش ہے بچوں کو غیر قانونی، غیر شرعی سرگرمیوں سے روکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ پتنگ بازی ون ویلنگ
پڑھیں:
پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار
پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کرلیا ہے جس کے مطابق پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔
نئے قانون کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیتے ہوئے اس کی خلاف ورزی پر 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی، اسی طرح پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
قانون کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا اور پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے جبکہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
اسی طرح پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا قانون منظور کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پتنگ بازی پنجاب پنجاب اسمبلی مانجھے محکمہ داخلہ