UrduPoint:
2025-01-22@17:01:43 GMT

نرس بن کر بچہ چرانے والی خاتون گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

نرس بن کر بچہ چرانے والی خاتون گرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے اطالوی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خاتون نے خود کو نرس ظاہر کرتے ہوئے ایک نوزائیدہ بچے کو اغوا کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واردات میں اس خاتون کا شوہر بھی ملوث تھا۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور اسی روز شام کے وقت اغوا کاروں کو تلاش کر کے حراست میں لے لیا اور بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق بچہ مبینہ طور پر اپنی ماں اور دادی کے ساتھ ہسپتال کے کمرے میں تھا، جب ایک خاتون نرس کا بھیس بدل کر نوزائیدہ کو طبی معائنے کے لیے لے گئی۔

جب کچھ دیر تک وہ واپس نہ آئی تو بچے کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ کو مطلع کر دیا۔

(جاری ہے)

پھر پولیس بلوائی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغوا کاروں کی شناخت کر لی گئی۔

پولیس نے کوزنسا شہر سے نکلنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا جبکہ کئی گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد اس خاتون اور اس کے شوہر کو بچے سمیت ڈھونڈ نکالا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا بچے کو شہر سے باہر لے جانے کی کوشش میں تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کئی ماہ سے حاملہ ہونے کا ڈرامہ کر رہی تھی اور اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جھوٹا اعلان کیا تھا کہ اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔

پولیس نے اس جوڑے کے اپارٹمنٹ پر بھی چھاپہ مارا، جہاں نوزائیدہ بچے کے لیے استقبالیہ پارٹی کے لیے سجاوٹ بھی کی گئی تھی۔

ع ب/ا ب ا (ڈی پی اے، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچے کو

پڑھیں:

عارف والا میں زمیندار نے خاتون کو ٹریکٹر تلے روند دیا، ویڈیو وائرل

پنجاب کے شہر عارف والا میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فصل کے جھگڑے پر زمیندار نے ٹریکٹر خاتون پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے زمیندار سے کہا کہ وہ اس کی فصلوں کو نقصان پہنچانے سے باز رہے جس پر وہ مشتعل ہو گیا۔ اور ٹریکٹر خاتون کے اوپر چلا دیا جس سے متاثرہ خاتون کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

پاکپتن میں بااثر زمیندار نے عورت کو ٹریکٹر کے نیچے کچل دیا
عارف والا کے نواحی گاوں 46 ای بی میں انسانیت سوز واقعہ زمیندار نے خاتون پر ٹریکٹر چڑھا دیا مقامی پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی pic.twitter.com/aUJSeQyLuI

— Ziaullah Malik (@ZiaullahMalik17) January 20, 2025

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ لوکل پولیس کو ون فائیو پر کال آئی کہ ٹریکٹر پر سوار ملزم 40 سالہ خاتون کو ٹریکٹر کے نیچے روند رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کزن کو قتل کرکے لاش پگھلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ خاتون کے بھتیجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مرکزی ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اور ٹریکٹر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون اور ملزم آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ملزم نے اپنی زمین پر متاثرہ خاتون کی زمین سے گزر کر جانا تھا جس پر خاتون نے کہا کہ وہ انہیں اس زمین سے نہیں گزرنے دیں گی جس پر ملزم نے ٹریکٹر چلا دیا اور خاتون زبردستی آگے آ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکپتن عارف والا

متعلقہ مضامین

  • بس میں سوار خاتون و دیگر ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
  • مریم نواز کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی جانے والی تصاویر پر لائک اور کمنٹس کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ
  • اوکاڑہ میں شادی ہال سے طلائی زیورات چرانے والے 2 کم عمر چور گرفتار
  • عارف والا میں زمیندار نے خاتون کو ٹریکٹر تلے روند دیا، ویڈیو وائرل
  • کراچی، ملیر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • کھڈرو: 20 سالہ نوجوان خاتون قتل لاش سرسوں کے کھیت سے ملی
  • لاس اینجلس میں آگ کی شدت میں اضافے کا خدشہ
  • میلانیا ٹرمپ کی دوسری بار وائٹ ہاﺅ س آمد