حکومت سےمذاکرات ناکام ہو گئے، احتجاج میں شدت آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ صدر وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کی وجہ سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔
وزیر زادہ نے اعلان کیا ہے کہ کل سے پورے صوبے میں اسکول، کالجز اور اسپتالوں کی تالہ بندی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور پینشن کی بحالی کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔
اساتذہ نے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے، لیکن انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کل صبح 11 بجے دوبارہ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ پینشن کی بحالی ہمارا بنیادی حق ہے اور ہم اس کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالا گیا اور انفرا اسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھرپور آواز اٹھائی اور امدادی سامان بھی بجھوایا، غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ کل گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح ہوا، یہ بہت خوش آئند بات ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا شمار ملک کے بڑے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔
9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے، عارف علویکراچی: سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے معاملے پر اگر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا، عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے جامع پروگرام کا آغاز کیا، چین کی طرف سے 230 ملین ڈالر گرانٹ سے نیو گوادر ایئرپورٹ مکمل ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بے امنی پھیلانے والے بلوچستان کے بھی خیر خواہ نہیں، قتل و غارت کا بازار گرم کرنے والے پاکستان کے صریحاً دشمن ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک دشمن نہیں چاہتے کہ گوادر بندرگاہ فعال ہو، فتنہ الخوارج کے خلاف دی جانے والی قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتے۔