WE News:
2025-01-22@16:58:47 GMT

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید آسان بنادی گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید آسان بنادی گئی

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا ہے، صوبے کا شہری کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، اکاؤنٹ کھولنے اور گاڑی خریدنے پر پابندی کی تجویز

بدھ کے روز پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دی، ترمیم کے بعد پنجاب کے شہری گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔

موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 کے مطابق موٹر مالکان اپنے ضلعے میں گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے پابند تھے تاہم اب پنجاب کے شہری صوبے کے کسی بھی ضلعے میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں باہر سے رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ترجمان محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ایک سیریز کے تحت گاڑیوں کو رجسٹریشن نمبرالاٹ کیے جارہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پنجاب رجسٹریشن کابینہ گاڑیاں مریم نواز موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کابینہ گاڑیاں مریم نواز

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار

وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای کے صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر مزید 4افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار 4 افراد میں محمد یاسین، محمد بلال، محمد ریاض اور ریاض احمد شامل ہیں، اس حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے نے ڈاکٹر شہباز گل سمیت تحریک انصاف کے 15 سوشل میڈیا ہینڈلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا، ایف آئی اے لاہور نے 3، فیصل آباد 4 اور پشاور نے 2 مقدمات درج کئے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مقدمات میں 12 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، کسی ملزم کو تاحال عدالت نے ضمانت پر رہا نہیں کیا، مقدمات میں 11 ملزمان ایف آئی اے کے پاس ریمانڈ پر تحویل میں ہیں، ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ بیرون ملک بیٹھے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔
ادھر یو اے ای کے صدر اور وزیراعلی پنجاب فیک ویڈیو کیس کے معاملہ پر ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور نے عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ٹریول ہسٹری کے لئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا اور ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی دیدی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے سیکشن 87 کی کارروائی کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کارروائی میں جائیداد قرقی کا معاملہ شروع ہوگا، وزیراعلی کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی جبکہ شہباز گل کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبرآگئی
  • گاڑیوں کے مالکان کیلئے اہم خبر ، بڑی شرط ختم
  • پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس ایجنسی کے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی
  • پنجاب :آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی
  • وزیراعلی پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم، مزید 4افراد گرفتار
  • دوسرے صوبے میں رجسٹرڈ گاڑی پنجاب میں نہیں چلے گی،نیا قانون لاگو
  • پنجاب میں آلودگی پھیلانے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں آلودگی کا باعث بننے والی سرکاری گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ