Express News:
2025-01-22@16:47:52 GMT

کراچی تا حیدرآباد سپرہائی وے کو 6 رویہ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی سے حیدرآباد ہائی وے کو موجودہ 4 لین سے 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ 

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے  حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی سے حیدرآباد M9 ہائی وے، جو اس وقت 4 لین میں ہے اسے فوری طور پر 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کہ منصوبہ پبلک کی سہولت کے لیے بنایا جارہا ہے جس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

کراچی سے حیدر آباد جانے والے سپر ہائی وے ایم نائن جو کہ4 لین میں محدود ہے اب اسے کمشنر کراچی کے احکامات کے بعد6 لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے کمشنر کراچی نے اجلاس طلب کیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ سپر ہائی وے پر چونکہ اب بہت سے ریسٹورنٹس اور رہائشی ایریاز شفٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ایم نائن پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اس لیے  اسے 6 لین میں توسیع دینے کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے اشد ضرورت ہے،  اس سے پبلک کے لیے آسانیاں بھی پیدا ہوں گی اور ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا، اس سلسلے میں متعلقہ ادارے تیزی سے اس منصوبے پر کام کریں۔

کمشنر کراچی نے اجلاس میں کہا کہ یہ منصوبہ اس شہر کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے ہائی ویز انٹرنیشنل ہائی ویز کی طرح خوب صورت اور جدید ہوں تاکہ اس شہر کی خوب صورتی میں بھی اضافہ ہوسکے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمشنر کراچی لین میں ہائی وے کے لیے

پڑھیں:

نوشہرو فیروز: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

نوشہرو فیروز: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • کرم میں امن معاہدے کی پاسداری کیلیے دستخط کرنے والوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • نوشہرو فیروز: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
  • حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کریں گے،ڈپٹی کمشنر
  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لے کر جواب تیار کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: وال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
  • نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان