Nawaiwaqt:
2025-01-22@16:52:57 GMT

ایمریٹس ایئرلائن کا بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ایمریٹس ایئرلائن کا بڑا اعلان

کراچی : ایمریٹس ایئرلائن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا اعلان کردیا اور کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی۔ذرائع نے بتایا کہ کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظرایمریٹس اپنا کارگو حب بنانے کا فیصلہ کیا.

اس وقت کراچی سے سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ایئر کا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے2024میں سب سےزیادہ 27 ہزار ٹن سے زائدکارگو ایمریٹس ایئرلائن نے اٹھایا .تاہم پی آئی اے عدم توجہ ،درست منصوبہ بندی نہ ہونے پر صرف 2 ہزار ٹن کارگوبزنس لے سکی۔ذرائع نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی نےکارگو ٹرمینل پرجگہ دینے کیلئےکام شروع کردیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایمریٹس ایئرلائن کارگو بزنس

پڑھیں:

چینی کی قلت، بنگلہ دیش کا پاکستانی منڈیوں سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد:

بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے اور اس نے اپنی درآمدی ضروریات پوری کرنے کیلیے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بنگلہ دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ 

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا۔ 

گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ جاری ہے جسے اگلے ہفتے تک حتمی شکل دیدی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بنگلہ دیش پاکستان کی موجودہ فصل سے 15ہزار میٹرک ٹن تک ریفائنڈ چینی درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹی سی بی نے چینی کے لئے مخصوص ضروریات کا خاکہ پیش کیا، آئی سی یو ایم ایس اے کی درجہ بندی45سے زیادہ نہ ہونے کے ساتھ درمیانے ، صاف اور خشک چینی کو ترجیح دینا بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ٹی سی پی پہلے ہی ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید لمبے اناج چاول کی برآمد کیلیے ٹی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اماراتی ائرلائن کا کراچی میں کارگو بزنس حب قائم کرنے کا منصوبہ
  • ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  •  ایمریٹس ایئرلائن کا پاکستان کے حوالے سے بڑا فیصلہ 
  • چینی کی قلت، بنگلہ دیش کا پاکستانی منڈیوں سے رجوع کا فیصلہ
  • حکومت کا 9؍مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ
  • نیو گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز پہنچ گئی
  • حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار
  • نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی
  • قومی ایئرلائن سے 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے استعفیٰ دے دیے