جوڈیشل کمیشن کے قیام پر فیصلہ ابھی باقی ہے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تفصیلی غور کیا ہے اور قانونی مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا، جبکہ 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو تحریک انصاف کو ان کے مطالبات کا تحریری جواب پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی زیر بحث ہے، اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں حکومتی ٹیم کے اہم اراکین نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی
آج کی میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی، عرفان صدیقی - فوٹو: فائلحکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کل بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی مطالبات پر 7 جماعتوں سے مشاورت کرنی ہوگی، عرفان صدیقی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات چھوٹے نہیں بڑے ہیں، عرفان صدیقیسینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بڑی سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیون ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم انشااللّٰہ ان کو جواب دیں گے۔ ہمارے نزدیک چوتھا اجلاس طے ہوگیا تھا جب تیسرا اجلاس ختم ہوا تھا۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسودے کو پڑھا ہے، اس پر کوئی رائے قائم نہیں ہوئی۔