لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 22 جنوری 2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان ائیر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ 79 رکنی وفد کی سربراہی صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین کی فضاؤں کے محافظوں اور نگہبانوں سے ملاقات باعث فخر ہے۔ پاکستان ائیر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے۔

پاکستان ائیرفورس کے لئے بے پناہ عزت ہے، پیار اور احترام سے دیکھتی ہوں۔ ائیر فورس کے ہر طیارے کی فلائٹ امید کے ساتھ اٹھتی ہے۔ پاکستان ائیر فورسز نے چیلنجز کا سامنا کرکے عوام کے دل میں جگہ بنائی اور فرض کی ہر آواز پر لبیک کہا۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ اور ڈسپلن سے فورسز مزید بلند پایہ مقام حاصل کر سکتی ہیں۔

پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،تسلسل برقرار رہے گا۔ قوم کی ہرکامیابی پر خوشی مشترکہ ہے۔ ملک کوبرابھلا کہنا قطعاً پسند نہیں۔ وطن کی بات ہوتو سب کو متحد ہونا چاہیے۔ پاکستان سنہری مواقع کی زرخیز دھرتی ہے،بہتر سے بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مہنگائی 38 سے 4 فیصد پر آگئی، زرمبادلہ اور سٹاک ایکسچینج اوپر کو جارہی ہے۔

چین کے سرمایہ کارپاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے کے لئے تیار ہیں۔جب آئے تو پاکستان سری لنکا بننے کی باتیں تھیں، اب ڈوبتی معیشت نہیں بلکہ ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے۔ جنوری میں پاکستان کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام لانچ کیا،30ہزار طلبہ کو چیک دیئے۔ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے۔کس دور میں ملک اوپر جارہا ہے اور کون ملک کے لئے کام کررہا ہے سوچنے کی بات ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا۔ پنجاب میں پورے پاکستان سے لوگ بہتر کاروباری مواقع کے لئے آرہے ہیں۔ پنجاب کا ہر شعبہ ہر سکیم میری ترجیح ہے۔ فری مارکیٹ اکانومی ترجیح ہے مگرغریب کے لئے نرخ نہیں بڑھنے دیں گے۔ پاکستان میں نوجوان اکثریت میں ہیں،انسانی وسائل کو طاقت بنائیں گے۔ کوئی امیر ہے یا غریب، تعلیم سماجی مساوات قائم کرتی ہے۔

میرٹ ہمارا طرہ امتیاز ہے،حلفاً کہہ سکتی ہوں کوئی سکالر شپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا،کوئی تعیناتی سفارش پر نہیں کی۔ اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری دی ہے تو اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے جواب دہ ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی دباؤ کے باوجود عوام کی امانت میں خیانت نہیں کی۔ہر رات سونے سے پہلے اپنا احتساب خود کرتی ہوں۔ تعلیم کے بغیر بے سمت قوم کی مانند ہے، تعلیم ہمیں باندھ کر رکھتی ہے۔

پاکستان میں 90 فیصد چھوٹے کسان ہیں، حکومت کو چھوٹے کاشتکار کا ہاتھ تھامنا پڑتا ہے۔ ایگریکلچر میکانائزیشن پر کام کررہے ہیں، کاشتکار کے حالات بہتر ہونگے۔ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پہلی جامع پالیسی اور پلان دیا۔ 4 سال میں پنجاب کی تباہی ہوگئی ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ 38اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کا نظام لانچ کیا۔

10-10 سال سے پڑا کوڑا کرکٹ اٹھارہے ہیں۔ پنجاب بھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 30ارب روپے کی مشینری دی جارہی ہے۔ نیا ویسٹ مینجمنٹ سسٹم تشکیل دینے سے نئی انڈسٹری چل پڑی ہے۔پنجاب کو انڈسٹرلائزیشن کی راہ پر لارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو 10لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔ چھوٹی انڈسٹری لگانے سے معیشت جلد ترقی کرتی ہے۔

ٹیکس فری زون اور ٹیکس ہالی ڈے دیں گے۔بلا سود لون کے ساتھ زمین بھی مفت دینا پڑی تو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں بے ہنگم آبادی کی وجہ سے مسائل ہیں،ہر شہر کا پلان بنارہے ہیں۔ پاکستان کا ٹورازم اربوں روپے کی اکانومی ہے، مذہبی سیاحت کو فروغ دیں گے۔ سیاحت اور انویسٹمنٹ کے لئے امن وا مان کی صورتحال میں بہتری ضروری ہے۔ عوام کوذاتی گاڑیوں سے پبلک ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں جلد ای ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی۔ 28 الیکٹر ک بسیں پاکستان آچکی ہیں، آئندہ پانچ چھ ماہ میں مزید بسیں لائیں گے۔فیصل آباد اور گوجرانو الہ میں میٹر بس جلد شروع کرر ہے ہیں۔ لاہور سے اسلام آباد بلٹ ٹرین چلاناچاہتی ہوں۔ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین سروس جلد شروع ہوگی۔ منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کو کہتی ہوں کہ کیا ہم نے غریب ملک ہی بنے رہنا ہے۔

اقلیتی برادری کے لئے مینارٹی کارڈ اور سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کے لئے فیڈ بیک سسٹم قائم کیا ہے،چار سے پانچ ہزار کالیں کرکے عوام سے فیڈ بیک لیا جاتا ہے۔ پاکستان میں 2.

5 ملین لوگوں کے پاس اپنے گھر نہیں۔ کرپشن کے لئے زیروٹالرنس ہے، ای ٹینڈرنگ سسٹم کی وجہ سے کروڑ روپے بچائے۔ اپنی چھت اپنا گھر کے لئے سات سے آٹھ لاکھ درخواستیں آچکی ہے۔

پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانا چاہتی ہوں۔عوام کے درمیان جاتی ہوں تو سیکورٹی ٹیم پریشان ہوجاتی ہے لیکن میرے اپنے لوگ ہیں دور نہیں رہ سکتی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف وویمن ایمپاورمنٹ کے ذریعے خواتین کو مساوی مواقع دے رہے ہیں۔ خواتین ورک فور س میں شامل ہوکر صحیح معنوں میں ایجنٹ آف چینج بن رہی ہیں۔خواتین اور بچے میری ریڈ لائن ہیں،ان کا 100فیصد محفوظ نہ ہونا تکلیف دہ امر ہے۔

خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے ورچوئل پولیس سٹیشن اور پینک بٹن سسٹم قائم کیا ہے۔اورنج لائن ٹرین میں بچیوں نے فون کیا اگلے ہی سٹیشن پرہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرائی بارڈر ایریاز سے خطرات ہیں، چوکیوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں۔ تھرمل کیمروں سمیت اربوں روپے کے سیکورٹی آلات دیئے گئے ہیں۔ہماری سیکورٹی فورسز نے خطرناک حملے ناکام بنائے ہیں۔

کچھ لوگ حکومت سے باہر نہیں رہ سکتے،اس لیے حملے کراتے ہیں۔کبھی نہیں سوچا تھا کہ کوئی پاکستانی پولیس اور رینجرز پر گولی چلائے گا۔ جیل میں والدہ کی وفات کی خبر ملنے پر بھی توڑ پھوڑ یا حملوں کا خیال تک نہیں آیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ میری حکومت نہ سہی، کسی کی بھی ہو ملک تو میرا ہے کیسے کہہ دوں کہ آگ لگا دو۔ 2016 میں نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خیر آباد کہہ دیا تھا، اب ان شاء اللہ یہ پروگرام آخری ہوگا۔

عوام کو ریلیف کے منصوبوں میں آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔ پانچ سال کے بعد ایسا پنجاب چھوڑ کر جائیں گے، کوئی سڑک ٹوٹی نہیں ہوگی اور نہ ہی سیوریج خراب ہوگا۔ پنجاب میں انفراسٹرکچر کا انقلاب لائیں گے، بجٹ پر بوجھ بننے والے عوامل دور کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پہلا سرکاری ہسپتال دن رات بن رہا ہے، چین سے لیکویڈ نائٹروجن سے کینسر کاعلاج کرنے والی ” کرائیوسرجری“ کی مشین لائیں گے۔سرگودھا ڈویژن کا کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ جلد فنکشنل ہوجائے گا۔ فیلڈ ہسپتال کے ذریعے ہسپتال کو لوگوں تک لے جارہے ہیں۔ فری میڈیسن اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام شروع کیے۔ ائیر ایمولینس سے عام آدمی کو دوردراز علاقوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

فری ڈائیلسز کے لئے بجٹ سات سے 10 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ عوام کو مریم نواز ہیلتھ کلینک میں انگلینڈ کے لیول کا ماحول ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ غذائی قلت کا شکار بچوں کے لئے فری میل پروگرام شروع کرنے سے داخلے بڑھ گئے۔ سکول آؤٹ سورس کرکے تجربہ کار لوگوں کو دے رہے ہیں۔ فری لیپ ٹاپ، پی ایچ ڈی سکالر شپ، بچیوں کے لئے ٹرانسپورٹ، ای بائیک دے رہے ہیں۔

سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کررہے ہیں۔ بچوں کو کیل والے ڈنڈے نہیں لیپ ٹاپ دے رہیں۔ سرکاری سطح پر گندم نہ خریدنے سے روٹی کے نرخ کم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے لئے تعداد 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ کر دی۔ کاشتکار نے 50ارب روپے سے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے خریدے۔ گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے 15لاکھ درخواستیں آچکی ہیں، ہمارے کسی پراجیکٹ میں لاکھوں سے کم درخواستیں نہیں آئیں۔

ماڈل ایگریکلچر مال زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن، لائیو سٹاک کارڈ اور ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام لانچ کر دیا ہے۔سعودی عرب کو پنجاب سے لائیوسٹاک خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہیکل اور خاص طور پر بائیک کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا پابند بنایاگیا ہے۔ لاکھوں ایکڑ بنجر زمین پر شریمپ فارمنگ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے وائلڈ لائف سروے کیا جارہا ہے۔

پولیس کو باڈی کیم، ڈرؤن اور جدید ترین آلات دیئے جارہے ہیں۔ پورے لاہور کو ری ویمپ کیا جائے گا،تجاوزات اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے نئی اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے۔لائیو ڈیش بورڈ پر روزانہ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ چیک کرتی ہوں۔پولیس اور انتظامیہ کو کے پی آئی سسٹم کے تحت بہتر کارکردگی پر انعام اور بری کارکردگی پر سرزنش کی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کرتار پور میں سکھ ٹورازم کو فروغ اور فائیو سٹار ہوٹل بھی بنانا چاہتے ہیں۔

واہگہ بارڈر کی بیوٹی فکیشن کرکے آنے والوں کو پنجاب کا خوبصورت چہرہ د کھائیں گے۔ ریونیوجنریشن کے لئے زیادہ سے زیادہ پراجیکٹ کررہے ہیں۔ پاپولیشن بڑھنے کے باوجود ٹیکس نیٹ نہیں بڑھ رہا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کوایک ٹریلین کا ہدف دے دیا ہے۔ معدنیات اور قدرتی وسائل کے کنٹریکٹ کا ازسرنو جائزہ لے کر ریونیو بڑھائیں گے۔ پہلے پاکستانی ہیں پھر پنجابی، بلوچی، سندھی یا کچھ اور ہیں۔

صدر ائیر وائس مارشل راشد حبیب اور کورس کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پراجیکٹس کو سراہا۔ ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے پراجیکٹ زیادہ ہیں خوشی ہوئی۔ متحرک اور سرگرم وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم سے ملنا خوشگوارتجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب عام آدمی کی خوشحالی کے لئے متحرک نظر آتی ہے۔ پنجاب کی میزبانی اور خیر مقدم کرنے پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کورس کے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر پاکستان میں اسلام آباد دے رہے ہیں وزیر اعلی جارہا ہے ہے ہیں اور ان دیں گے کے لئے

پڑھیں:

شد یددھند کے باعث لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور:ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ میں کمی سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوااورکئی پروازوں کارخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑدیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،ان پروازوں کا رخ اسلام آباد ائیرہورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

 دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 628کا رخ اسلام آباد ائیرپورٹ کی جانب موڑا گیا، ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا،جدہ سے آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 727 کو بھی لاہورایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اوررخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

دبئی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 417 کا رخ بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا،جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 734 کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنارہااورطیارہ فضا میں ہی چکر لگانے لگا۔جدہ سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717 کو بھی لینڈنگ میں دشواری کا سامناکرناپڑا۔

متعلقہ مضامین

  • لندن یونیورسٹی کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت
  • عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ شروع
  • 2025 میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے: عبدالعلیم خان
  • 2025ء میں ہم موٹر وے ایم 6 پر کام شروع کریں گے: عبدالعلیم خان
  • مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
  • دوسرے صوبے میں رجسٹرڈ گاڑی پنجاب میں نہیں چلے گی،نیا قانون لاگو
  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • شد یددھند کے باعث لاہورائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر
  • شد یددھند کے باعث لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر