گورنرسند کی سعودی عرب کے قونصل خانہ آمد، قونصل جنرل سے ون آن ون ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری سعودی عرب کے قونصل خانہ پہنچے تو قائم مقام قونصل جنرل عبدالرحمن سعد جمعہ اور دیگر سفارتی عملہ نے گورنرسندھ کا پرتپاک خیر مقدم کیا، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سعودی عرب کے قونصل جنرل سے ون آن ون ملاقات میں پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری ، تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم کا سعودی عرب سے جذباتی لگائو ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری میں نمایاں کمی ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو صوبہ کے پر کشش شعبوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔(جاری ہے)
سعودی عرب کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو خطہ میں معاشی و دفاعی لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، قائم مقام قونصل جنرل نے گورنر سندھ کو قرآن شریف اور ریاض شہر کانسووینئر بھی پیش کیا ۔ قبل ازیں قونصل خانہ میں ریڈ کارپیٹ استقبال پر گورنرسندھ نے قائم مقام قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا ، گورنر سندھ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کے لئے سعودی عرب کے سفارتی کردار کو بیحد سراہتے ہوئے قونصل جنرل کو گلدستہ اور مٹھائی بھی دی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سعودی عرب کے کہا کہ
پڑھیں:
ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں پر ایرانی چیف آف سٹاف نے پاک فوج کے سپہ سالار سید جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔