UrduPoint:
2025-04-13@15:33:57 GMT

وزیراعلی سندھ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

وزیراعلی سندھ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِاعلی سندھ نے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سندھ میں خوش آمدید کہا۔ ترجمان وزیرِاعلی سندھ کے مطابق ملاقات کرنے والے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کا تعلق پنجاب سے ہے۔

(جاری ہے)

نئے اسسٹنٹ کمشنرز سندھ کے مختلف اضلاع میں زیرِ تربیت پوسٹنگ پر ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ تربیت کے دوران آپ نے عوام کی خدمت کا تہیہ کرنا ہے، ہمارے ملک کو سب سے اچھی سرکاری مشینری کی ضرورت ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سول سروس میں شمولیت اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مہارت کا دور ہے، اب سول سروس میں بھی مہارت چاہیے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اعلی سندھ

پڑھیں:

سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران اجلاس کے شرکا نے سندھ کو دہشتگردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ  نے  نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی ، منشیات اور دیگرجرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے جس سے شہریوں کو کوئی پریشانی نہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاکتیں، گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ و بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاکتیں؛ گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ اور بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا اعلان
  • پاکستان کو اعلیٰ معیار کی بیلاروس کی مشینری اور مصنوعات درکار ہے: شہباز شریف
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سے مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں جے یو آئی کی وفد سے ملاقات
  • سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشتگردی کو کنٹرول کیا گیا: مراد علی شاہ