نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ(ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے۔
نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔
فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں جب کہ جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ہے تو پھر وزرا اول فول بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟ ۔
جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں، آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نواز شریف فوج کی
پڑھیں:
نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے صدر کلنٹن کی چیف جسٹس سے واش روم میں ملاقات کا انکشاف
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔
یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔
انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر 5 مارچ 2000 کو پاکستان آرہے تھے تو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس دورے کی مخالفت کی تھی تاہم امریکی صدر محض اس لیے پاکستان آئے تاکہ جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی سے بچایا جاسکے جو اس سے ایک سال قبل معزول کیے جانے کے بعد زیر حراست تھے اور ان پر مقدمات چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے:12 اکتوبر 1999ء کا سانحہ نہ ہوتا تو پاکستان آج ترقی یافتہ ملک ہوتا، وزیر داخلہ
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس دورے میں پرویز مشرف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی، لیکن ظہرانے کے دوران بل کلنٹن واش روم چلے گئے اور وہی تھوڑی دیر میں اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ارشاد حسن خان بھی چلے آئے۔
نسیم اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موقع پر امریکی صدر بل کلنٹن اور پاکستان کے چیف جسٹس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جو 5 منٹ تک جاری رہی۔
ان کے مطابق امریکی صدر نے چیف جسٹس سے دریافت کیا کہ کہیں نواز شریف کو پھانسی تو نہیں ہوگی جن پر طیارہ اغوا جیسے سنگین الزامات کےتحت مقدمات چل رہے تھے، اس پر چیف جسٹس نے انہیں یقین دلایا کہ سابق وزیر اعظم کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے:نواز شریف: جیل، جلا وطنی اور جلسہ
واضح رہے کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان میں مشرف، اور پھر چیف جسٹس سے واش روم میں ہونے والی اس گفتگو کے چند مہینوں بعد دسمبر 2000 میں نواز شریف کو رہا کرکے جلاوطن کیا گیا اور وہ سعودی عرب چلے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
1999 COUP BILL CLINTON BOOK RINGSIDE NASEEM ASHRAF nawaz sharif PARVEZ MUSHARAF بل کلنٹن پرویز مشرف رنگ سائڈ کتاب نسیم اشرف