Islam Times:
2025-01-22@15:44:11 GMT

یمن نے گلیکسی لیڈر کے عملے کو رہا کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

یمن نے گلیکسی لیڈر کے عملے کو رہا کر دیا

اپنے ایک بیان میں یمنی وزیراعظم کے دفاعی مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف فلسطینی عوام کا دفاع ہے اور ہم اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے حکم پر "گلیکسی لیڈر" نامی صیہونی بحری جہاز کے عملے کو رہا کر دیا۔ رہائی کا یہ عمل "حماس" کے ساتھ ہم آہنگی اور عمان کی ثالثی سے انجام پایا۔ اس بارے میں المسیرہ نے رپورٹ دی کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ساتھ ہم آہنگی اور جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق یمن نے عمان میں گلیکسی لیڈر کے عملے کو اپنے بھائیوں کے سپرد کر دیا۔ اسی عمل کے بارے میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اعلان کیا کہ گلیکسی لیڈر کے عملے کی رہائی! غزہ کی حمایت اور جنگ بندی کے معاہدے کے احترام میں کی گئی۔ دریں اثناء یمنی وزیراعظم کے دفاعی و سیکورٹی مشیر نے کہا کہ ہمارا موقف فلسطینی عوام کا دفاع ہے اور ہم اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے۔ اس سلسلے میں صنعاء میں حماس کے نمائندے نے کہا کہ مختلف شعبوں میں یمن اور فلسطینی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی برقرار ہے۔ جس کی واضح مثال گلیکسی لیڈر کے عملے کی رہائی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی معاہدہ ، حماس نے 3 اسرائیلی قیدی  ریڈ کراس کے حوالے کردیے

غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

ریڈ کراس کی ٹیم  اسرائیلی خواتین کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں اسرائیلی فوجی اسپتال لے جایا جائےگا، فوجی اسپتال میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ ہوگا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کریں گی۔

اس سے قبل حماس کی جانب سےآج رہا کیے جانے والی 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے گئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے سے معاہدے کے تحت آج رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق آج رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، اسرائیل کی جانب سے بھی  فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل حماس جنگ بندی، فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی، تباہ حال علاقے سے 62 لاشیں برآمد
  • حماس نے 3 اسرائیلیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے،جذباتی مناظر
  • حماس نے 3 اسرائیلیوں کے بدلے 90 فلسطینی رہا کرالیے، اہل غزہ نے پہلی بے خوف رات گزاری
  • اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا
  • حماس کی طرف سے رہا ہونیوالی اسرائیلی خواتین کو تحفے میں دیے گئے بیگ میں کیا خاص چیز تھی؟
  • حماس سے معاہدے پر 3 اسرائیلی وزرا مستعفی،نیتن یاہوں حکومت ڈانواڈول ہونے لگی
  • جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا
  • جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ ، حماس نے 3 اسرائیلی قیدی  ریڈ کراس کے حوالے کردیے