Daily Mumtaz:
2025-01-22@16:04:45 GMT

  خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

  خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق بڑی پیشکش کرتےہوئے کہاہے کہ 2013 کے انتخابات میں 35 پنکچر سے لیکر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں، کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں، 9 مئی اور26 نومبر بھی شامل ہو، ہمیں اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ ان کی حرکتوں پر ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی جوڈیشل کمیشن پر اعتراض نہیں ہے، یہ آج 9 مئی اور 26 نومبر کا کمیشن مانگ رہے ہیں جبکہ 9 مئی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایلون مسک پاکستان کے خلاف اچھی زبان استعمال نہیں کرتا، ہمارا امریکا کے ساتھ ایک تعلق ہے، ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پراعتبار کرنا مشکل ہے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن مذاکرات ایسے نوٹ پر ختم ہونے چاہئیں جس سے پی ٹی آئی پر اعتبار کیا جا سکے، بانی پی ٹی آئی ناقابل اعتبار ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کیلئے تیار نہیں تھی، اب ہم سے بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے وہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی کوشش کر رہی ہے۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی نے 2014 میں دھرنا دیا، اس وقت سے کمیشن بنانا چاہیے، پی ٹی آئی چاہے تو کمیشن کیلئے تیار ہیں، 2014 کا دھرنا جنرل (ر) پاشا اور جنرل (ر) ظہیر السلام نے کرایا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے جوڈیشل کمیشن پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

 تین حملے کیے آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید

اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی پر لوگوں کو سزائیں ہوچکی ہیں اب کمیشن کیا تحقیقات کرے گا، انہوں نے تین حملے کر کے دیکھ لیا اور آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ اصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں 35 پنکچر سے لے کے فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں، 9 مئی اور26 نومبر بھی آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی پہلے ہی کلئیر ہو چکا ہے لوگوں کو سزائیں ہو چکی ہیں، 9 مئی پر لوگوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے، پھر بتائیں تو سہی کہ یہاں جوڈیشل کمیشن کو کیا تحقیقات کرنی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ انٹرنیشنل لابی پاکستان کے بارے میں کوئی اسٹینڈ لے، پی ٹی آئی کے یوٹیوبر ساری رات نوٹ چھاپتے رہے کہ آج اعلان ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نے صرف پاکستان نہیں بلکہ باقی ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہوا ہے، ایلون مسک کے بیانات کو امریکا کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی پی ٹی آئی کی پرانی حکمت عملی ہے ان کے مطالبے پر کسی نے ایک دمڑی بھی نہیں روکی، لوگوں نے بجلی کے بل روک کر بجلی بند کرانی ہے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں نے اپنے ملک پیسے بھیجنے ہوتے ہیں، تین حملے بھی کر کے دیکھ لیے ہیں آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  تین حملے کیے آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
  • 35 پنکچر سے فارم 47 تک سب جوڈیشل کمیشن میں کرلیں، عمران خان ناقابل اعتبار ہیں ، خواجہ آصف
  • 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب جوڈیشل کمیشن میں کر لیں، خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دینگے ‘ عرفان صدیقی
  • جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی
  • حکومت کا 9؍مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ
  • مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کی پیشکش کردی
  • نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار
  • 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار