حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ، جواب کیلئے7 دن ہیں: علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما تحریک انصاف علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ، جواب کیلئے7 دن ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کے معاملے میں این سی اے نے شک کی بنیاد پرانکوائری شروع کی، این سی اے نے پیسے کو ڈی فریز کر دیا، یوکے قانون کے مطابق اگر پیسہ چوری کا ہو تو ڈی فریز نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور برطانوی کورٹ نے بھی کہا کہ یہ پیسہ چوری کا نہیں ہے، نیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کابینہ نے پیسے ڈی فریز کرنے کا کہا ہے۔
بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ حکومت کو تحریری مطالبات دے دیئے ہیں انہوں نے7دن میں جواب دینا ہے، حکومت نے جواب نہ دیا تو مذاکراتی میٹنگ نہیں ہو گی۔
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ تفتیشی افسر نے بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے بیٹے کےخلاف کیس نہیں بنتا، برطانوی کورٹ کوبتایا گیا کہ پیسے سے متعلق کوئی شکوک وشہبات نہیں، پورے کیس کی عمارت جوکھڑی ہے کہ یہ پیسہ چوری کا ہے، پیسہ سپریم کورٹ کے اکاو¿نٹ میں کابینہ کے فیصلے سے پہلے آیا، پیسہ این سی اے نے 2018 میں منجمد کیا تھا۔
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد
---فائل فوٹوزسپریم کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
9 مئی کے کیسز میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے، انہوں نے تعاون نہیں کیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ توہینِ عدالت کی کارروائی شروع ہو تو اٹارنی جنرل آفس پراسیکیوٹر ہوتا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے مؤکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، عمران خان سے ہدایات لینے کے لیے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہو تو میری ملاقات بھی ہو جائے گی۔
چیف جسٹس نے سلمان صفدر سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے جب بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکم نامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکم نامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔