پولیو کیسز کی شرح نیچے آ رہی ہے، پارلیمانی سیکریٹری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پولیو سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر پارلیمانی سیکریٹری نیلسن عظیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کیسز کی شرح نیچے آ رہی ہے، دسمبر میں پولیو کے 16 کیسز تھے اس ماہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امین الحق نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سوا ہر جگہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کام کرنا چاہیے۔
امین الحق نے کہا کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کی بنتی ہے۔ سندھ پر بات کرنے سے منع نہ کریں یہ زیادتی ہے، پولیو ورکرز کی حفاظت کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔
خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے کہا کہ کوئی بھی ملٹری آپریشن مسائل کا حل نہیں، پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں مبارک زیب ہماری وجہ سے یہاں آیا۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی والوں کو شرم آنی چاہیے، میں اپنے بھائی کی وجہ سے ایوان میں آیا۔ مبارک زیب نے کہا یہ بچوں جیسی حرکتیں کرتے ہیں، ریحان زیب کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں۔
مبارک زیب نے آئی جی خیبر پختونخوا، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم سے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرنے کی تیاری
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے اور اثاثے و پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
ان کے علاوہ وفاقی سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکریٹری نج کاری اور سیکریٹری بی آئی ایس پی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر لیے ہیں، کمیٹی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کا طریقہ کار متعین کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت، مینٹیننس کے لیے انتظامات کا تعین کرے گی، ملازمین کو سر پلس پول میں شامل کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ بھی لے گی۔
اس کے علاوہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی اسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈینیشن کی حکمتِ عملی بنائی جائے گی، کمیٹی کے لیے وزارت صنعت و پیداوار سیکٹیریل سپورٹ فراہم کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔