ڈپٹی چیف وزات منصوبہ بندی نثار احمد کا تبادلہ،ڈی جی وزارت انسانی حقوق تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ڈپٹی چیف وزات منصوبہ بندی نثار احمد کا تبادلہ،ڈی جی وزارت انسانی حقوق تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی چیف وزات پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نثار احمد کا تبادلہ،ڈی جی انسانی حقوق تعیناتی کیلئے خدمات وزات انسانی حقوق کے سپرد کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے گریڈ 19کے افسر نثار احمد کا ڈپٹی چیف وزات منصوبہ بندی و ترقی کے عہدے سے تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات وزات انسانی حقوق کے سپرد کر دیں۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق انہیں گریڈ 19میں ڈائریکٹر جنرل انسانی حقوق کے عہدے کا چارج سونپا جائے گا ان کی تعیناتی تین سال کیلئے کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نثار احمد کا سب نیوز
پڑھیں:
حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک
حافظ آباد:حافظ آباد کے نواحی علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچے جاں بحق جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین بچے جانبر نہ ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی، اور فوری طور پر تمام متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ہسپتال طلب کیا گیا۔
پانچ شدید متاثرہ بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور زہریلی مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔