حکومت سے مذاکرات: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی ڈیڈ لائن پی ٹی آئی جنوری تک
پڑھیں:
حکومت کو مذاکرات کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دی ہے، شبلی فراز
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈلائن دی ہے اور اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو واقعات ہوئے ہیں قوم کو سچ بتانے کے لیے کمیشن کا بننا ضروری ہے، کمیشن سے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے پوری طرح عوام آگاہ ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیپنڈنٹ ججز اس کی تحقیقات کریں، جس نے کچھ کیا ہے اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے، اگر حکومت کے دل میں کوئی چور نہیں ہے تو ان کو کمیشن بنا لینا چاہیے۔
شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سیاسی طور پر اس کا فائدہ ہو گا اور وہ بطور فریق اس سے علیحدہ ہو جائیں گے، ہم نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو 31 تاریخ تک ڈیڈ لائن دی ہے ان کو اس سے پہلے ہی مذاکرات کر لینے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کچھ کیا ہے ان کو سزا ملے اور جنہوں نے کچھ نہیں کیا ان کو علیحدہ کر دیا جائے، حکومت جب بھی دوبارہ کمیٹی کا اجلاس رکھے اس سے دو روز قبل ہماری ملاقات ہونی چاہیے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اگلے سیشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہونی چاہیے۔