نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ریس میں تنہا بھی دوڑیں گے تو تیسرے نمبر پر آئیں گے، شہباز شریف جیسا وزیراعظم نہیں ملے گا، وزیراعظم جمہوری ہیڈ ہیں تو ان کے نیچے جو ممبرز ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف زبردست کام کرکے دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ خراب جوڈیشل سسٹم کا ہے، آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیئے تو وہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے، بھٹو کو آپ نے پھانسی دے دی، عدالت نے 45 سال بعد اعتراف کیا کہ یہ جوڈیشل مرڈر ہوگیا ہے، عدالتوں نے ٹائم ختم ہونے کے بعد بھی میاں نواز شریف کے کیس سنے، فیصلے سنائے اور کلین چٹ بھی دی، قصور وار کون ہے؟ عدالتی نظام۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جمہوریت اور اسٹیبلشمنٹ سے پہلے عدلیہ کو ٹھیک کرنا چاہیئے، اگر آپ جمہوریت کے چیمپئن ہیں تو پھر اس نظام کے مزے لیں، جو آدمی کرسی پر نہیں بیٹھا تو اس کی بات کرنا بیکار ہے، میں نے ہمیشہ اس بندے کی بات کی ہے جو کرسی پر بیٹھا ہوا ہے، میں نے تکلیفیں بھی بڑی اٹھائی ہیں، چاہے وہ عدالتی نظام ہو، الیکشن کمیشن ہو یا اسٹیبلشمنٹ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ریس میں تنہا بھی دوڑیں گے تو تیسرے نمبر پر آئیں گے، شہباز شریف جیسا وزیراعظم نہیں ملے گا، وزیراعظم جمہوری ہیڈ ہیں تو ان کے نیچے جو ممبرز ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور آرمی چیف زبردست کام کرکے دے رہے ہیں اور میڈل پاکستان کو لگ رہے ہیں، میاں نواز شریف والی بے وقوفی اور عمران خان والی بے وقوفی ہے کہ ہمیں کام آتا بھی نہیں، ہم کرنے بھی نہیں دیں گے۔ عمران خان کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی باہر آتے نظر نہیں آرہے، میری توقع کے حساب سے انہوں نے بالکل سپاٹ آن جیل کاٹی ہے۔ ڈیل کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا آج آفر کریں تو عمران خان ایک منٹ میں ڈیل کرینگے، وہ کوئی پرنسپل اسٹینڈ لے کر نہیں کھڑے ہوئے، ان کو ڈیل آفر نہیں ہو رہی، جب ان کو ڈیل آفر ہوگی ڈیل ہوجائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بلآخر طویل عرصے بعد سیاسی میدان میں واپسی ہوگئی۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطے کیلئے ملک گیر جلسے جلوسوں کا پروگرام بنالیا جس کا آغاز پنجاب سے کیا جائے گا۔

  سابق وزیر اعظم بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،ملک کو مسائل سے باہر نکالنے کیلئے بھی عزم کا اظہار کیا۔

 دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے نواز شریف کے ساتھ گزشتہ روز لاہور میں بیٹھک لگائی جس میں انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے نواز شریف سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز

 نواز شریف نے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  بیلا روس کے صدر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی، صدرالیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کیلئے گرمجوشی کا اظہار کیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر بیلا روس کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار

 خیال رہے  کہ وزیراعظم شہبازشریف کے منسک پہنچنے پر بیلاروس کے وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا تھا، وزیراعظم نے منسک کے وکٹری اسکوائر کا دورہ کرکے یادگار پر پھول رکھے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
  • نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 
  • نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟   اختر مینگل
  • نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
  • نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا
  • وی ایکسکلوسیو: نواز شریف بلوچستان آکر کیا کریں گے، ان کے ہاتھ میں ہے کیا؟ سردار اختر مینگل
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس، آج اہم ملاقاتیں کریں گے
  • بیلا روس کے صدر کی جانب سے وزیراعظم، لیگی صدر کے اعزاز میں عشائیہ