Daily Ausaf:
2025-01-22@15:37:12 GMT

صبا قمر کو بولڈ فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ صبا قمر کے بولڈ فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

صبا قمر نے کچھ عرصہ قبل فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس میں انہیں بولڈ لباس میں ادائیں دکھاتے دیکھا گیا۔

صبا قمر نے دسمبر 2024 میں فیشن میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کرایا تھا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر اب وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹوشوٹ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز پر زیادہ تر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے انہیں بولڈ لباس میں ادائیں دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے جہاں ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا، وہیں مداحوں نے لکھا کہ صبا قمر اچھی اداکارہ ہوتی تھیں لیکن وہ بھی نامناسب لباس پہننے لگی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کی ویڈیو پر ان کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے استغفار بھی کیا اور انہیں مسلمان ہونے کے طعنے بھی دیے۔

بعض مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے پاکستان کے برے حالات کا ذمہ دار بھی اداکارہ اور ان جیسی دوسری اداکاراؤں کو قرار دیا۔

کچھ لوگوں نے اداکارہ کو خدا کا خوف کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہی ملک پر عذاب آئے ہوئے ہیں۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو بولڈ لباس پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں کچھ افراد نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کا لباس کب ڈراموں میں پہنیں گی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ISIKELI (@isikeliofficial)


مزیدپڑھیں:کِیا لکی موٹرز پاکستان میں نئی EV9 لانچ کرنے جا رہی ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صارفین نے کرتے ہوئے کے لیے

پڑھیں:

جامعہ کراچی نے لباس کے معاملے میں طلبا پر پابندی عائد کردی

کراچی:

جامعہ کراچی میں طلبہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ڈریس کوڈ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق طلبا شارٹس، بغیر آستین کے یا چست لباس، گرافکس والا لباس سمیت آرام دہ چپل نہیں پہن سکتے۔

نوٹی فکیشن میں تمام طلبا وطلبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ صاف ستھرا، مہذب لباس پہنیں اور تعلیمی ماحول کے احترام کا مظاہرہ کریں۔

ایسے لباس سے گریز کریں جو اشتعال انگیز، جارحانہ، یا توجہ ہٹانے والا ہو۔

متعلقہ مضامین

  •  تین حملے کیے آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پر تنقید
  • جامعہ کراچی نے طلبا کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں
  • جامعہ کراچی نے لباس کے معاملے میں طلبا پر پابندی عائد کردی
  • ’’تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا‘‘ عظمیٰ بخاری کی وزیراعلیٰ کے پی پرکڑی تنقید
  • معروف بالی ووڈ اداکارہ نے شوبز کی دنیا چھوڑ دی، اب کدھر کا ارادہ ہے؟
  • شتروگن سنہا کو سیف علی خان اور کرینہ کپور کی تصویر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
  • مریم نفیس کو لندن کے سرد موسم میں بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا
  • کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی
  • عمران نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے،  این آر او دیتے تو آج انہیں بھی مل جاتا، شاہد خاقان