واشنگٹن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات ہوئی .جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم معاشی و دفاعی شراکت دار ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں. آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب کانگریس مین تھامس سوازی کا کہنا تھا کہ کانگریس مین تھامس سوازی پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں. جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کانگریس مین تھامس پاکستان کے کہ امریکہ محسن نقوی

پڑھیں:

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

منسک(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہترین میزبانی پر بیلاروس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، منسک کی خوبصورتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے 2015 کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر سے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے مفید بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی قیادت میں بیلاروس نے نمایاں ترقی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیلاروس کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے، دونوں ممالک کو زرعی اور صنعتی شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروس میں مقیم پاکستانی اس کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیشرفت باعث اطمینان ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • وزیرداخلہ سے امریکی کانگریس مینز  کے وفد کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار ہے، عالمی برادری بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات