راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف  نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے رائونڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ  مذاکرات کے چوتھے رائونڈ میں شرکت نہیں کی جائے گی ۔

عمر ایوب کا کہنا تھاکہ عمران خان کی واضح ہدایات ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں لہٰذا ہم حکومت کے ساتھ چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔

واضح  رہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری صورت میں دیے تھے جن میں 9 مئی اور اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے علاوہ عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین اور ورکرز کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن پی ٹی آئی

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن کے قیام پر فیصلہ ابھی باقی ہے، عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تفصیلی غور کیا ہے اور قانونی مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا، جبکہ 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو تحریک انصاف کو ان کے مطالبات کا تحریری جواب پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا فیصلہ ابھی زیر بحث ہے، اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں حکومتی ٹیم کے اہم اراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کے چوتھے رائونڈ میں شریک نہیں ہونگے، پی ٹی آئی کا اعلان
  • جوڈیشل کمیشن کے قیام پر فیصلہ ابھی باقی ہے، عرفان صدیقی
  • تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف نے مذاکرات کی چوتھی نشست میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
  • پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • سیاسی ڈائیلاگ میں ڈیڈلاک، پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
  • تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے: فیصل جاوید
  • پی ٹی آئی،حکومت مذاکرات کاچوتھادورخطرے میں پڑگیا
  • مذاکرات کا میرے مقدمات سے تعلق نہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، عمران خان