Daily Ausaf:
2025-01-22@15:43:53 GMT

کِیا لکی موٹرز پاکستان میں نئی EV9 لانچ کرنے جا رہی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)لکی موٹر، جو پاکستان میں KIA ’کیا‘ گاڑیوں کی اسمبلی اور فروخت کا کام کرتی ہے، ملک میں نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے مختلف قیمتوں کی رینج میں الیکٹرک گاڑیاں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ان کی فلیگ شپ ایس یو وی ای وی 9 (SUV EV9) بھی شامل ہے۔

کیا نئی گاڑیاں آئیں گی؟

لکی موٹر کے سی ای او محمد فیصل نے بتایا کہ EV9 کے علاوہ، کمپنی مستقبل میں EV3 (ایک چھوٹی اور کم قیمت الیکٹرک SUV) بھی لانے پر غور کر رہی ہے۔ اکتوبر 2024 میں متعارف کرائی گئی EV5 کو بھی صارفین سے اچھی پذیرائی ملی۔

لکی موٹر کے سی ای او محمد فیصل نے اعلان کیا کہ کمپنی کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی کِیا ای وی 9 جلد ہی عوام کو دستیاب ہوگی۔ ہم مستقبل میں ایک چھوٹا الیکٹرک ماڈل ای وی 3 بھی جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ نئی الیکٹرک گاڑیاں مکمل طور پر اسمبل کی جائیں گی اور دوسری جگہوں سے درآمد کی جائیں گی۔

محمد فیصل نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2024 میں KIA EV5 کی کامیاب لانچنگ کے بعد جو خریداوں کی نظر میں پہلے ہی آچکی تھی اب نئی لانچنگ پر بھی بہت پُر امید ہیں۔ ای وی 5 دو آپشنز میں آتا ہے: لانگ رینج کا ”ارتھ“ ماڈل، جو ایک چارج پر 620 کلومیٹر تک جا سکتا ہے جس کی قیمت 23 ملین روپے ہے، اور مختصر رینج کا ”ایئر“ ماڈل، جو 480 کلومیٹر تک جاتا ہے اور اس کی قیمت 18.

5 ملین روپے ہے۔

ماہرین کے مطابق، ای وی 5 کی قیمت اور خصوصیات آڈی ای ٹرون (Audi e-tron) اور Hyundai IONIQ 5 سے ملتی جلتی ہیں۔ یہ گاڑیاں زیادہ تر بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اور اسلام آباد کے کاروباری افراد اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے خریدی ہیں، جو پہلے ہی SUVs کا استعمال کر رہے ہیں۔

EVs کی مانگ کیوں بڑھ رہی ہے؟

محمد فیصل کے مطابق، الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہونے کے ساتھ توانائی کی بچت بھی کرتی ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ انہیں اسٹیٹس سمبل کے طور پر خرید رہے ہیں کیونکہ یہ روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں مہنگی ہیں۔

چیلنجز؟

پاکستان میں EVs کی فروخت میں کئی رکاوٹیں ہیں، سب سے اہم یہ ہے کہ چارجنگ پوائنٹس کی کمی ہے دوسری وجہ گاڑیوں کی ری سیل ویلیو کم ہے۔ اسکے علاوہ بیٹریوں کی محدود عمر، جنہیں ہر پان سے سات سال بعد تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

تاہم حکومت نئی انرجی وہیکل (NEV) پالیسی 2025 کے تحت EVs کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ایک چینی کمپنی کے ساتھ 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 3,500 چارجنگ اسٹیشنز بھی نصب کیے جائیں گے۔

حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک EVs کا حصہ کل گاڑیوں کی فروخت کا 30 فیصد ہو، لیکن محمد فیصل کا کہنا ہے کہ یہ ہدف ان کے مطابق 10 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترامیم کا فیصلہ کر لیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان میں محمد فیصل گاڑیوں کی رہی ہے

پڑھیں:

ایف بی آرکو جھٹکا ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی

ایف بی آرکو جھٹکا ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،حکومتی ملکیتی اداروں کے ترمیمی بل 2024 پر غور ہوا،
سینیٹر انوشہ رحمان نے اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ترمیمی بل 2024 پیش کیا ۔
وزارت خزانہ نے اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ترمیمی بل 2024 کی مخالفت کر دی ۔
کمیٹی اراکین نے سینیٹر انوشہ رحمان کی ترمیم کی حمایت کر دی ۔
پی ٹی سی ایل کو ابھی تک حکومتی ملکیتی اداروں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے،
سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری 1996 میں ہو چکی تھی۔پی ٹی سی ایل کو ایس او ای فہرست سے نکالا جائے،
سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ ایک ڈویلپمنٹ پارٹنر کے ساتھ مل کر ایس او ایز ایکٹ لاگو کیا گیا ہے،ایس او ای ایکٹ میں ترمیم کا کوئی فائدہ نہیں،
قائمہ کمیٹی میں ایف بی آر کی طرف سے اربوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا،
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک ہزار گاڑیاں ایف بی آر کس لیے خرید رہا ہے،کیا پہلے فیلڈ آفیسر کیا سائیکل پر جاتے تھے،
حکام وزارت خزانہ کے مطابق یہ گاڑیاں فیلڈ افسران کیلئے خریدی جارہی ہیں،،

اربوں روپے کی ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کا معاملہ، کمیٹی اراکین ایف بی آر پر حکام برہم دکھائی دیے ۔
فیصل واڈا نے کہا کہ ایف بی آر مخصوص کمپنیوں سے گاڑیاں خرید رہی ہے،
وہ گاڑیاں خریدی جارہی،جن کی مینٹینس کم ہے وہ خریدی جارہی ہیں،،
کھانچے والا کنٹریکٹ کیا جارہا،اس سے بڑا کیا سکینڈل ہوگا،یہ بہت بڑا سکینڈل ہے کرپشن کا غار کھولا گیا ہے،،کیا ایف بی آر کا ٹیکس گیپ پورا کرنے کیلئے خریدی جارہی ، اس کو فی الحال روکا جائے پھر کمپٹیشن کے ذریعے خریداری کی بات کی جائے، اس معاملے کو فی الحال روکا نہ گیا تو بہت بڑا کرپشن سیکنڈل ہوگا،کمیٹی نے گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے: فیصل واوڈا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو ایک ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے سے روک دیا
  • ایف بی آر افسران کو ہدف میں ناکامی پر 6 ارب کی گاڑیاں دی جارہی ہیں، فیصل واوڈا
  • آپ سستی گاڑیاں چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں خریدیں ایسا نہیں ہونے دیں گے: فیصل واؤڈا
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کو نئی گاڑیاں خریدنے سے روک دیا
  • ایف بی آر کو 1010 گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت
  • قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو گاڑیوں کی خریداری سے روک دیا
  • ایف بی آرکو جھٹکا ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے نئی گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت کردی
  • امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف بھی صدر ٹرمپ کے نشانے پر آگیا