WE News:
2025-01-22@15:43:54 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

 بدھ کو 100 انڈیکس 1896 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 359 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 2 ارب روپے ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ

دریں اثنا ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیے: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 257 روپے اضافے کے بعد 242,541 روپے سے بڑھ کر 242,798 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,337 روپے سے بڑھ کر 222,565 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے منگل کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,372 اور 2,890 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,708 ڈالر سے بڑھ کر 2,711 ڈالر ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاک مارکیٹ مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک ایکسچینج سونے کی قیمت فی تولہ

پڑھیں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز اچھا رہا اور 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں انڈیکس 115,272 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

اس مثبت تبدیلی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور مارکیٹ میں خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ڈالر 11 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 60 پیسے پر آ گیا، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے تک پہنچ گیا
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کم ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کاحیرت انگیز اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان
  • اسٹاک ایکچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی