حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28فروری کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28فروری کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، کمیٹی اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، کمیٹی اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔کمیٹی اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہوگا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو طلب
پڑھیں:
جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی
28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا، عرفان صدیقی - فوٹو: فائلحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے یا نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
ہم نہیں سمجھتے ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست میں کوئی زلزلہ آجائے گا، عرفان صدیقیدنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں۔ ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے، ن لیگی رہنما
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تفصیل کے ساتھ مطالبات پر غور کیا ہے، قانونی مشاورت کی ہے۔ 28 تاریخ کو تحریری جواب ان کے حوالے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے کا سوال ابھی طے نہیں کیا، اسی لیے مشاورت ہو رہی ہے، مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔
اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللّٰہ، فاروق ستار، اعجازالحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک تھے۔