Jang News:
2025-01-22@15:04:39 GMT

ہم کوئی ریلیف نہیں انصاف مانگ رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ہم کوئی ریلیف نہیں انصاف مانگ رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

یونیورسٹی کو بند کرنے کا حساب دینا ہوگا، صاحبزادہ حامد رضا - فوٹو: فائل

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم تو کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے ہم تو انصاف مانگ رہے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کا حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے ہم میٹنگ میٹنگ کھیلنا نہیں عملی اقدامات چاہتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا حکومت کو طاقت ور حلقوں کی تائید حاصل ہے، حامد رضا

انہوں نے کہا کہ انکی خواہش اور کوشش ہے انکے بچوں کے علاوہ قوم کا کوئی بچہ نہ پڑھے۔ اس فیصلے کا مذاکراتی عمل پر فرق تو پڑے گا۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مذاکرات 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے نہیں بڑھیں گے۔ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہ ہوا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر احتجاج جاری ہے، سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سات دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر

سات دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔ ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں۔ اگر کمیشن نہیں بننے جا رہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، ان کے لیے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔ ہماری جو ملاقات ہوئی تھی اس میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر ہوئی ہے، ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت کو گھبراہٹ ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے۔ حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے۔ بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے، دعوت نامے ان کی الیکشن کمیٹی طے کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات 31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے نہیں بڑھیں گے : صاحبزادہ حامد رضا
  • حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکرام دین اجن سرجری ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کر نے کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
  • جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، عرفان صدیقی
  • اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، حامد رضا
  • اب مریم نواز القادر یونیورسٹی کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی، علیمہ خان
  • فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک تو صحیح ہو گا،جسٹس جمال مندوخیل
  • سات دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر
  • 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی، بیرسٹر گوہر
  • فارم 45 اور 47 میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، انکوائری کرنا ہوگی، سپریم کورٹ