لاہور:

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیشکش پر لندن یونیورسٹی کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مفاہمت کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے بچوں اور بچیوں کو برطانیہ کی عالمی سطح پر معروف ’’لندن یونیورسٹی‘‘ سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ بنایا ہے جبکہ مزید بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو بھی پنجاب میں لانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات ہوئی۔ لندن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم کا وفد بھی پروفیسر وینڈی تھامسن کے ہمراہ ہے۔

ملاقات میں سمسٹر ایکسچینج پروگرام کا آغاز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے یونیورسٹی آف لندن کو پنجاب میں دفتر کھولنے کی دعوت بھی دی گئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ذہین بچوں اور بچیوں کے لیے 30ہزار کے بجائے 50 ہزار وظائف دے رہی ہیں، شفاف نظام کے ذریعے دئیے جانے والے وظائف میں سے 60فیصد بچیوں کے لیے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم کے پورے نظام کو جدید اور بہتر بنا رہی ہیں۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ نصاب، اساتذہ کی ٹریننگ اور عمارتوں کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں نیشنل یونورسٹی کے قیام پر کام جاری ہے۔

پروفیسر وینڈی تھامسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب میں تعلیم اور گورننس کی بہتری کے اقدامات متاثر کن ہیں۔

واضح رہے کہ لندن یونیورسٹی برطانیہ کے علاوہ 199 ممالک میں تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لندن یونیورسٹی مریم نواز شریف میں تعلیم

پڑھیں:

لندن ، نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا

لندن ، نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

لندن(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔
گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے پانچ سو میٹر سے زیادہ قریب نہیں جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور تا اسلام آباد بلٹ ٹرین اور اسلام آباد تا مری گلاس ٹرین سروس جلد شروع کریں گے
  • بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ ملک کے ساتھ مخلص کون ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنیوالے 10افراد کیخلاف مقدمات درج
  • ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز غازی یونیورسٹی میں اسکالرشپ پروگرام کی تقریب میں شریک ہیں
  • مریم نواز شریف نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ کی پیشکش کردی
  • مریم اورنگزیب کو سیاحت، آثار قدیمہ میوزیم کی اضافی وزارت بھی سونپ دی گئی
  • وزیراعلیٰ پنجا ب کا سڑکوں کی تعمیرمالی سال تک مکمل کرنے کا حکم
  • لندن ، نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا
  • مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی مٹیم دے دیا