کراچی؛ غربت سے پریشان 27 سالہ نوجوان پھندے سے جھول گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں غربت سے پریشان 27 سالہ نوجوان نے پھندے سے جھول کر اپنی جان دے دی۔
پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب ایک گھرسے نوجوان کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی،جس کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت 27 سالہ دیان ولد اطہرکے نام سےکی گئی ۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ متوفی نوجوان اپنے نانا نانی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ نوجوان کی نانی کسی کام سے باہر گئیں تو اس نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ غربت کا معلوم ہوتا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق موٹر سائیکل سوار کا نام اشفاق علی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور حادثے کے مقام سے کچھ دور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
کراچی ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔...
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد حساس ادارے کے سول ملازمین بتائے جاتے ہیں، لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔