اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کم ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا کے دوران مندی کا رجحان رہا، حصص مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1598 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1896 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 359 پوائنٹس رہی۔ حصص بازار میں آج 74 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 2 ارب روپے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کے آغاز پر 138 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 138 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے،سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 181 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 802 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 15 ہزار 42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،135 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 266 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ میں 76 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 31 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،بازار بلند ترین سطح 116،424 جبکہ کم ترین سطح 114،783 پوائنٹس رہی تھی۔